ہمیشہ پرسکون رہنے والی کیٹرینہ کیف کے ساتھ کچھ ایسا ہوا جس کے بعد وہ اپنا غصہ ظاہر کرنے سے خود کو روک نہیں پائی۔ حال ہی میں وہ ایکسائرسائز کے لیے جم پہنچی تھی۔ اس دوران وہ جیسے ہی اپنی کار سے نیچے اترنے لگین، پیپرازی ان کی تصویریں کلک کرنے لگے۔ کار کا گیٹ کھلتے ہی جس طرح کیمرے ان کے سامنے آئے، کیٹرینہ کو یہ پسند نہیں آیا اور انہوں نے غصے میں کہا، آپ لوگ کیمرہ نیچے رکھو، ہم لوگ یہاں ایکسرسائز کرنے آئے ہیں۔ اگر آپ لوگ ایسا کریں گے نہ۔۔۔ نیچے رکھو۔‘
اس کے بعد اداکارہ پیپرازیوں کو کچھ سمجھاتی ہوئی نظر آئیں۔ وہیں سبھی پیپرازی نے کیٹرینہ کی پرائیویسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ان کی بات مانی اور ان سے معافی بھی مانگنے لگے۔ بتادیں کہ کیٹرینہ کیف ہر مرتبہ کیمرے کے لیے مسکراتی ہوئی پوز دیتی ہیں۔ زیادہ تر وقت وہ پرسکون اور مسکراتی ہوئی ہی نظر آتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:
ورک فرنٹ کی بات کریں تو، حال ہی میں وہ فلم فون بھوت میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ایشان کھٹر اور سدھانتھ چترویدی اہم رول میں تھے۔ حالانکہ، فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائی۔ ویسے شادی کے بعد سے اداکارہ اپنی فلم کے لیے کم بلکہ پریگنینسی کو لے کر زیادہ چرچا میں رہی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔