بالی ووڈ اداکارہ کیٹرینہ کیف ان دنوں اپنے لیٹسٹ ایئرپورٹ لُک کو لے کر موضوع بحث ہے۔ پہلے تو اداکارہ ایئرپورٹ پر مکمل سہاگن اوتار کی وجہ سے سرخیوں میں رہی تھیں۔ اب کیٹرینہ کیف کی تازہ تصاویر نے ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں تیز کردی ہیں۔
ڈھیلے ڈھالے کرتے میں نظر آئیں کیٹرینہ کیف حال ہی میں کیٹرینہ کیف کے تازہ ایئرپورٹ لُک نے سب کا دھیان اپنی جانب کھینچ لیا ہے۔ جیسے ہی فون بھوت اداکارہ نے ایئرپورٹ پر ایک دم ڈھیلے ڈھالے کرتے میں قدم رکھا تو اس لُک کو دیکھ کر میڈیا میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی کہ کیا کیٹرینہ کیف ماں بننے والی ہیں؟
سادہ سادگی بھرے سوٹ میں کیٹرینہ نے جیتا فینس کا دل کیٹرینہ کیف ایک خوبصورت لائٹ شیڈ سوٹ میں نظر آئی تھیں جسے انہوں نے نارانگی دوپٹے کے ساتھ پیئر کیا تھا۔ اپنے ٹریول لُک کو کنفرٹیبل اور کوزی رکھنے کے لیے اداکارہ ڈھیلے ڈھالے کرتے میں بے حد گلیمرس لگ رہی تھیں۔ کیٹرینہ کا ایک ویڈیو بھی آن لائن کافی وائرل ہورہا ہے۔ نیٹیزنس کا کہنا ہے کہ کیٹرینہ اور وکی خوشخبری دینے والے ہیں۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے بعد اب فینس کو وکی اور کیٹرینہ کے بچے کے اعلان کا انتظار ہے۔ حالانکہ کپل کی طرف سے ایسا کوئی آفیشل اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل نے 4 دسمبر 2021 کو شادی کی تھی۔ فی الحال دونوں اگلے مہینے 4 دسمبر کو اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائیں گے۔ کپل نے مالدیپ میں شادی کی سالگرہ سرپرائزڈ پلان کی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔