حاملہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کیٹرینہ کیف کرنا چاہتی ہیں کچھ ایسا، سن کر آپ کی چھوٹ جائے گی ہنسی
حاملہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کیٹرینہ کیف کرنا چاہتی ہیں کچھ ایسا، سن کر آپ کی چھوٹ جائے گی ہنسی
عالیہ سے پہلے کیٹرینہ کیف رنبیر کپور کو لگ بھگ 6 سال ڈیٹ کرچکی ہیں۔ جب دونوں کا بریک اپ ہوا تو اس دوران عالیہ اور ان کے درمیان ناراضگی کی خبریں بھی میڈیا میں آئیں،
کیٹرینہ کیف کی ہارر کامیڈی فلم ’فون بھوت‘ جلد ہی سینما گھروں میں ریلیز ہونےو الی ہے۔ وہ اپنی اس فلم کا لگاتار پروموش کررہی ہیں۔ سدھانتھ چترویدی اور ایشان کھٹر کے ساتھ اپنی کامیڈی فلم کا پرموش کرتے ہوئے اداکارہ نہ صرف شوٹنگ سے جڑے مزیدار قصے شیئر کرتی نظر آئیں بلکہ انہوں نے وکی کوشل کے ساتھ اپنی نجی لائف اور عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنے ایکویشن کو لے کر بھی کئی باتیں شیئر کی ہیں۔ کیٹرینہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ حاملہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کچھ ایسا کرنا چاہتی ہیں، جسے سن کر آپ کی ہنسی نہیں رُکے گی۔
عالیہ بھٹ کے پیٹ پر ہاتھ پھیرنا چاہتی ہیں کیٹرینہ کیف ایک انٹرویو کے دوران، کیٹرینہ سے یہ پوچھا گیا کہ جب وہ عالیہ بھٹ سے ملیں گی تو کیا کریں گی۔ اس بات کا جواب دیتے ہوئے عالیہ نے فوری کہا، میں نے انہیں (عالیہ) کو جم میں بہت مرتبہ دیکھا ہے، وہ بہت ہی شاندار ہیں۔ اس کے علاوہ کیٹرینہ نے اپنے ہاتھوں کے اشارے سے یہ بھی بتایا کہ وہ پریگیننٹ عالیہ کے بے بی بمپ کو بھی ہاتھ لگانا چاہتی ہیں، ایسا کرتے ہوئے انہیں بہت اچھا لگے گا۔
آپ کو بتادیں کہ عالیہ سے پہلے کیٹرینہ کیف رنبیر کپور کو لگ بھگ 6 سال ڈیٹ کرچکی ہیں۔ جب دونوں کا بریک اپ ہوا تو اس دوران عالیہ اور ان کے درمیان ناراضگی کی خبریں بھی میڈیا میں آئیں، حالانکہ سوشل میڈیا کے ذریعے دونوں نے ہمیشہ ہی اس بات کو صاف کیا ہے کہ دونوں کی دوستی کافی اچھی ہے۔
دیپیکا پڈوکون کے ساتھ بھی بتایا اپنا ایکویشن عالیہ بھٹ کے ساتھ ہی نہیں، بلکہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ بھی اپنے ایکویشن پر کیٹرینہ نے بات چیت کی۔ دراصل، کچھ دنوں پہلے دیپیکا پڈوکون نے جم کا ایک ویڈیو شیئر کیا تھا، جسے کیٹرینہ کیف نے شوٹ کیا تھا۔ اس ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کیٹرینہ کیف نے کہا، میں انہیں بھی جم میں بہت دیکھتی ہوں۔ ہم دونوں ایک ہی جم میں جاتے ہیں۔ حال ہی میں، وہ سیلینگ سے لٹکتے ہوئے کچھ ورزش کررہی تھی۔ مجھے اس کا نام نہیں پتہ، لیکن وہ ایک کپڑے میں لیٹی ہوئی تھیں اور وہ ویڈیو میں بنا رہی تھی۔ میں نے انہیں وہ ویڈیو بھی بھیجا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔