اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کس چیز کے لیے شوہر وکی کوشل سے شکایت کرتی ہیں کیٹرینہ کیف، اداکارہ نے خود کھولا راز

    کس چیز کے لیے شوہر وکی کوشل سے شکایت کرتی ہیں کیٹرینہ کیف، اداکارہ نے خود کھولا راز

    کس چیز کے لیے شوہر وکی کوشل سے شکایت کرتی ہیں کیٹرینہ کیف، اداکارہ نے خود کھولا راز

    ورک فرنٹ کی بات کریں تو کیٹرینہ کیف کی کئی فلمیں پائپ لائن میں ہیں۔ وہ سلمان خان کے ساتھ 'ٹائیگر 3'، وجے سیتھوپتی کے ساتھ 'میری کرسمس' اور عالیہ بھٹ کے ساتھ 'جی لے زرا' جیسی فلموں میں نظر آئیں گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف بالی وود کے مشہور کپلس میں سے ایک ہیں۔ دونوں اکثر سوشل میڈی اپر اپنی شادی شدہ زندگی کی جھلک دکھاتے نظرآتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ وکی اور کیٹرینہ اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کر کھل کر بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ حال ہی میں کیٹرینہ نے بتایا کہ وہ وکی سے کس بات کے لیے شکایت کرتی ہیں۔

      کیا شادی میں ناراض ہوئے تھے وکی کوشل کے رشتہ دار؟
      کچھ دنوں پہلے کیٹرینہ کیف اپنی فلم فون بھوت کے پروموشن کے لیے دی کپل شرما شو پہنچی تھیں۔ اس دوران کپل نے اداکارہ سے فینس کے کئی سوال پوچھے۔ شو کے دوران کامیڈین نے کیٹرینہ کیف سے پوچھا، پنجابی شادی میں کوئی رشتہ دار ناراض نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا۔ وکی کے کوئی رشتہ دار ناراض ہوئے کہ ہماری بہو کے ساتھ فوٹو نہیں ہوئی؟ اس کے جواب میں کیٹرینہ نے کہا، ’نہیں، ایسا نہیں ہوا۔ میں نے سب کے ساتھ فوٹو کھنچوائی۔‘

      کس چیز کی شکایت کرتی ہیں کیٹرینہ؟
      اس کے بعد کپل دوسرا سوال پڑھتے ہیں کہ ’عام بیویوں کی عادت ہوتی ہے کہ شوہروں کو فون کر کے بولتی ہیں کہ گھر آتے وقت یہ لانا وہ لے آنا۔ کیا آپ وکی سے کہتی ہیں پودینہ لے آنا موہیتو بنائیں گے؟ اس کے جواب میں کیٹرینہ کیف کہتی ہیں کہ، نہیں۔ پھر کیٹرینہ بتاتی ہیں کہ وہ وکی سے کس چیز کو لے کر شکایت کرتی ہیں۔ انہون نے کہا، ’میں وکی سے کہتی ہوں کہ اے سی خراب ہوگیا ہے کچھ کرو نا۔ الیکٹریکس کا پرابلم ہوگیا ہو، وکی کرو نا کچھ۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by 🐼 x 🐱 (@kaifkaushal)





      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف کی فلمیں
      ورک فرنٹ کی بات کریں تو کیٹرینہ کیف کی کئی فلمیں پائپ لائن میں ہیں۔ وہ سلمان خان کے ساتھ 'ٹائیگر 3'، وجے سیتھوپتی کے ساتھ 'میری کرسمس' اور عالیہ بھٹ کے ساتھ 'جی لے زرا' جیسی فلموں میں نظر آئیں گی۔ وہیں حال ہی میں وکی کوشل کی 'گووندا نام میرا' ریلیز ہوئی، جس میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔ اس کے علاوہ وہ میگھنا گلزار کی فلم سیم بہادر میں نظر آئیں گے۔ وہیں، وکی، لکشمن اٹیکر کی فلم کا حصہ ہیں، جس میں وہ سارہ علی خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: