کیا کیٹرینہ کیف کی بہن کو ملا تھا RRR میں اہم رول کا آفر؟ جانیے سچ
بلاک بسٹر فلم RRR میں ازابیل کیف کو ملا تھا یہ اہم رول کا آفر۔
کیٹرینہ کیف کی بہن ازابیل نے بھی کچھ بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ ازابیل نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز فلم ریڈی ٹو ڈانس سے کیا تاہم ان کی یہ فلم زیادہ پسند نہیں کی گئی۔ اسی وقت، RRR پوری دنیا میں کمائی کے ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ فلم اب تک 450 کروڑ سے زیادہ کما چکی ہے۔
ممبئی: ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں دھوم مچا رہی ہے۔ پہلے ہی ویک اینڈ پر فلم نے دنیا بھر میں تقریباً 450 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ آر آر آر میں جونیئر این ٹی آر اور رام چرن کی اداکاری کی کافی تعریف ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ فلم میں عالیہ بھٹ، اولیویا مورس اور اجے دیوگن کے کرداروں کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔ ایسے میں خبریں سامنے آئی ہیں کہ فلم میں اولیویا مورس کے کردار کے لیے میکرز نے سب سے پہلے کیٹرینہ کیف کی بہن سے رابطہ کیا تھا۔ میکرز نے ازابیل کیف کو آر آر آر کے لیے آفر کیا تھا لیکن بعد میں وہ اس فلم کا حصہ نہیں بن سکیں۔
رپورٹس کے مطابق، پہلے ازابیل کیف کو جونیئر این ٹی آر کی آر آر آر میں لو انٹرسٹ کے طور پر کاسٹ کرنے کا سوچا تھا۔ اس کے لیے ازابیل کیف سے رابطہ بھی کیا گیا لیکن اداکارہ نے اس کردار کے لیے انکار کردیا۔ رپورٹس کے مطابق جب ازابیل کیف سے میکرز نے رابطہ کیا تو انہوں نے ان کے کردار کی تفصیلات اور فلم کا اسکرپٹ مانگا تھا لیکن بعد میں انہوں نے خود ہی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔
آپ کو بتادیں کہ کیٹرینہ کیف کی بہن ازابیل نے بھی کچھ بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ ازابیل نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز فلم ریڈی ٹو ڈانس سے کیا تاہم ان کی یہ فلم زیادہ پسند نہیں کی گئی۔ اسی وقت، RRR پوری دنیا میں کمائی کے ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ فلم اب تک 450 کروڑ سے زیادہ کما چکی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔