உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شادی کے لئے کٹرینہ کیف کام سے لے رہی ہیں ایک ماہ کا بریک، کریں گی شادی کی تیاری؟ 

    شادی کے لئے کٹرینہ کیف کام سے لے رہی ہیں ایک ماہ کا بریک، کریں گی شادی کی تیاری؟

    شادی کے لئے کٹرینہ کیف کام سے لے رہی ہیں ایک ماہ کا بریک، کریں گی شادی کی تیاری؟

    کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اور وکی کوشل (Vicky Kaushal) اپنی مبینہ شادی کو لے کر ان دنوں خوب سرخیوں میں ہیں۔ حالانکہ اب تک کٹرینہ کیف یا وکی کوشل (Katrina Kaif Vicky Kaushal Wedding) کی طرف سے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ دونوں دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں، جسے لے کر دونوں کے مداحوں میں زبردست جوش پایا جا رہا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) ان دنوں ہر الگ الگ وجوہات سے سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ ایک تو ان کی موسٹ اویٹیڈ فلم ’سوریہ ونشی (Sooryavanshi)‘ دیوالی کے دوسرے دن ریلیز کے لئے تیار ہے اور دوسری طرف وکی کوشل (Vicky Kaushal) کے ساتھ ان کی شادی کی افواہوں نے بھی زور پکڑ لیا ہے۔ حالانکہ اب تک کٹرینہ کیف یا وکی شکل (Katrina Kaif Vicky Kaushal Wedding) کی طرف سے شادی کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ دونوں دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں، جسے لے کر دونوں کے مداحوں کے درمیان کافی بیتابی ہے۔

      ویڈنگ وینیو سے لے کر ان کے ویڈینگ ڈریس تک کو لے کر خبریں چھائی ہوئی ہیں اور اب اسے لے کر ایک اور خبر سامنے آئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ وکی کوشل سے شادی کے لئے کٹرینہ کیف کام سے بریک لے رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کٹرینہ کیف، وکی کوشل سے شادی کرنے کے لئے کام سے ایک ماہ کا بریک لینے والی ہیں۔

      وہ اس وقت اکشے کمار اور روہت شیٹی کے ساتھ اپنی فلم ‘سوریہ ونشی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ 5 نومبر کو ریلیز ہونے کے بعد فلم کا پرموشن ختم ہوجائے گا۔ اس کے بعد کٹرینہ کیف، سلمان خان کے ساتھ اپنی فلم ’ٹائیگر-3‘ کی شوٹنگ شروع کرنے والی ہیں۔ حالانکہ کہا جا رہا ہے کہ ’ٹائیگر-3‘ کی شوٹنگ 2022 میں ہی شروع ہوگی۔

      امید ہے کہ سلمان خان ’ٹائیگر-3‘ سے پہلے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ میں اپنے حصے کی شوٹنگ کریں گے۔ چونکہ شاہ رخ خان نے بیٹے آرین خان سے جڑے ڈرگس معاملے کے پیش نظر اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کے لئے وقت نکالا ہے، اس لئے ’پٹھان‘ کی شوٹنگ دسمبر 2021 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔



       



      View this post on Instagram





       

      A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)




      ایسے میں کٹرینہ کیف کو ’سوریہ ونشی‘ کے پرموشن اور ان کی مبینہ شادی کے درمیان ایک ماہ کا بریک مل گیا ہے۔ خبر ہے کہ وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کی شادی کی تقریب 7 دسمبر سے 9 دسمبر کے درمیان ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں راجستھان کے سوائی مادھو پور واقع سکس سینسیٹ فورٹ برواڑہ میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: