کیٹرینہ کیف نے مشہور یوٹیوبر امیت بھڈانا سے ملایا ہاتھ، کرنے جارہی ہیں نئے پروجیکٹس میں کام؟

کیٹرینہ کیف نے مشہور یوٹیوبر امیت بھڈانا سے ملایا ہاتھ، کرنے جارہی ہیں نئے پروجیکٹس میں کام؟

کیٹرینہ کیف نے مشہور یوٹیوبر امیت بھڈانا سے ملایا ہاتھ، کرنے جارہی ہیں نئے پروجیکٹس میں کام؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کیٹرینہ فلم کو پروموٹ کرنے کے لیے پاپولر کامیڈین اور یوٹیوبر امیت بھڈانا کے ساتھ ایک پروجیکٹ کے لیے ہاتھ ملانے جارہی ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    کیٹرینہ کیف جلد ہی فلم ’فون بھوت‘ میں نظر آئیں گی۔ مصروف شیڈیول کے باوجود کیٹرینہ اس فلم کے پروموشن میں جی جان سے جٹی ہوئی ہے اور میکرس بھی فلم پروموٹ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کیٹرینہ فلم کو پروموٹ کرنے کے لیے پاپولر کامیڈین اور یوٹیوبر امیت بھڈانا کے ساتھ ایک پروجیکٹ کے لیے ہاتھ ملانے جارہی ہیں۔



    امیت بھڈانا نے انسٹاگرام پر لکھا، آج یہ ہوا، اف، شاندار دن، بہترین کام۔ اتنا ہی اچھا یہ انسان۔ تھینک یو کیٹرینہ کیف۔ انتہائی خوبصورت شوٹ، ویڈیو سوپر سون۔ کیٹرینہ نے بھی امیت کی اسی پوسٹ کو شیئر کرکے یہ بات صاف کردی کہ وہ جلد ہی ایک ویڈیو میں امیت بھڈانا کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ اب یہ ویڈیو فون بھوت کے پروموشن کے لیے ہے یا پھر کسی نئے پروجیکٹ کے لیے، اس بارے میں جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ امیت بھڈانا فیمس یوٹیوب شخصیت ہیں جو ہندی میں کامیڈی ویڈیو بناتے ہیں۔ ان کے یوٹیوب چینل کا نام بھی امیت بھڈانا ہے۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)





    یہ بھی پڑھیں:

    10سالوں بعد اس فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں جنیلیا اور ریتیش، سلمان خان کا بھی ہوگا اہم رول!




    یہ بھی پڑھیں:
    پاکستان اداکارفیروز خان پرگھریلو تشدد پر اقرا عزیز کا آیا ردعمل،کہا،نہیں کروں گی ساتھ کام

    2019 میں انہیں بیسٹ یوٹیوب کرئیٹر کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملا تھا۔ وہیں، کیٹرینہ بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراوں میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کے صرف انسٹاگرام پر ہی 70 ملین سے زیادہ فالوورس ہیں۔ فون بھوت کی بات کریں تو یہ فلم 4 نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ کیٹرینہ کے علاوہ فلم میں سدھانتھ چترویدی اور ایشان کھٹر بھی اہم رول میں نظر آئیں گے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: