உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Katrina Kaif Vicky Kaushal Wedding: وکی کوشل-کیٹرینہ کیف کاٹیں گے 5 لیول ویڈنگ کیک، اٹلی سے بلایا گیا ہے شیف

    کٹرینہ کیف اور وکی کوشل شادی میں کاٹیں گے 5 لیول اٹالین کیک۔

    کٹرینہ کیف اور وکی کوشل شادی میں کاٹیں گے 5 لیول اٹالین کیک۔

    کھانا کسی بھی ہندوستانی شادی کا اہم حصہ ہوتا ہے۔ کیٹرینہ اور وکی کی شادی (Katrina Kaif Vicky Kaushal Wedding Food menu) میں مینیو میں کچھ خاص پکوان شامل ہوں گے۔

    • Share this:
      کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی (Katrina Kaif Vicky Kaushal Wedding) کی رسمیں منگل سے ہی شروع ہوچکی ہیں۔ وکی اور کیٹرینہ کی شادی(VicKatWedding#) تقاریب راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور میں واقع ہوٹل سکس سینس برواڑہ فورٹ میں ہورہی ہیں جو 9 دسمبر تک چلیں گی۔ ویڈنگ پلیس کے طور پر ایک فورٹ سے لے کر سیلبس سے سجی مہمانوں کی لسٹ تک، اس شادی میں سب کچھ ’اوور دا ٹاپ‘ یعنی ’او ٹی ٹی‘ ہے۔ اس شادی تقاریب میں ہر چیز بے حدخاص اور منفرد طریقے سے کی جارہی ہے۔ اور ان سے جڑے اپ ڈیٹ لگاتار ہم آپ کو دے رہے ہیں۔

      کھانا کسی بھی ہندوستانی شادی کا اہم حصہ ہوتا ہے۔ کیٹرینہ اور وکی کی شادی (Katrina Kaif Vicky Kaushal Wedding Food menu) میں مینیو میں کچھ خاص پکوان شامل ہوں گے۔ فوڈ مینیو میں لائیو کچوری، دہی بھللا اور چاٹ اسٹال، کباب اور روایتی راجستھانی کھانے شامل ہیں۔ اس میں ایک اٹالین شیف کی جانب سے بنایا گیا 5 لیول ویڈنگ کیک بھی شامل ہے۔ نارتھ انڈین فوڈ میں کباب اور مچھلی کے پلیٹر بھی شامل ہے۔

      دال باٹی چورما جیسے روایتی راجستھانی کھانا، الگ الگ دالوں سے بنی لگ بھگ 15 طرح کی دالوں سے تیار ہوگا۔ شادی کا کیک بہت ہی اسپیشل ہوگا۔ ملی جانکاری کے مطابق، کیک کو اٹالین شیف بنائے گی۔ اس کیک کی رنگت نیلے اور سفید رنگ کی ہوگی۔ یہ فائیو لیول ٹفنی ویڈنگ کیک ہوگا۔ اس کے علاوہ پان، گول گپے اور دیگر انڈین فوڈ کے لئے الگ الگ اسٹالس ہوں گی۔

      سکس سینس فورٹ برواڑہ کی سیکورٹی سخت
      وکی کوشل۔کیٹرینہ کیف (Katrina Kaif Vicky Kaushal Wedding Place) کی شادی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہوٹل سکس سینس فورٹ برواڑہ کی سیکیوریٹی میں پرائیوٹ سیکیوریٹی گارڈ اور باونسر رکھے گئے ہیں۔ ہوٹل اور اُس کے آس پاس کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہین۔ سوائی مادھوپور ضلع رنتھمبور نیشنل ٹائیگر ریزرو (National Tiger Reserve) کے لئے مشہور ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مہمانوں کو ٹائیگر سفاری کے لئے لے جانے کے امکان ہے۔

      وکی۔ کیٹرینہ کے مہمانوں کے لئے ویکسین ضروری
      پورے علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور لوگوں کے آنے جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ حکم دیا گیا ہے کہ سبھی مہمانوں کو کوویڈ وبا کو دھیان میں رکھتے ہوئے ویکسین کی دونوں ڈوز لگی ہونی چاہیے اور جن مہمانں نے ویکسین نہیں لگوائی ہے اُنہیں آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کروانا لازمی ہے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: