ممبئی: لمبے وقت سے کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اور وکی کوشل (Vicky Kaushal) کی شادی کی چرچا خوب ہو رہی ہے۔ حالانکہ ابھی تک دونوں اسٹارس کی طرف سے شادی کی خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔ دونوں نے ہی اب تک شادی کی خبروں پر خاموشی ہی اختیار کر رکھی ہے۔ اس درمیان کٹرینہ کیف کو ممبئی کے ایک کلینک (Katrina Kaif Vicky Kaushal Wedding) کے باہر اسپاٹ کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر کٹرینہ کیف کی یہ تصاویر سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد صارفین طرح طرح کے سوال کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کو کٹرینہ کیف کا اس طرح سے اچانک کلینک پہنچنا سمجھ نہیں آرہا ہے۔ کٹرینہ کیف کی یہ تصاویر سیلبرٹی فوٹو گرافر ورل بھیانی نے شیئر کیا ہے، جس میں وہ بلیک ٹی شرٹ اور پنک کلر کے ٹائٹس میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بلیک ماسک بھی لگا رکھا ہے۔
کٹرینہ کیف ایک کلینک سے باہر نکلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس دوران کٹرینہ کیف نے میڈیا کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا، لیکن بغیر پوز دیئے ہی وہ گاڑی میں بیٹھ کر نکل گئیں۔ کٹرینہ کیف ان تصاویر میں نو میک لُک میں نظر آرہی ہیں۔ ان کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے صارف طرح طرح کے سوال بھی کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے کٹرینہ کیف کی یہ تصاویر دیکھ کر یہ سوال بھی پوچھ لیا کہ کیا وہ شادی سے پہلے ’حاملہ‘ ہوگئی ہیں۔ اسی لئے کلینک پہنچی ہیں۔ وہیں ایک صارف نے پوچھا- ’شادی ہو بھی رہی ہے یا نہیں‘۔ دوسرے نے کہا- ’بہت برا ہوا... مجھے نہیں لگتا کہ شادی ہو بھی رہی ہے‘۔ ایک اور نے کہا- ’یہ ابھی تک ممبئی میں کیسے ہے‘۔

کلینک پہنچیں کٹرینہ کیف۔ (تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام: @viralbhayani)
واضح رہے کہ لمبے وقت سے وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کی شادی کے چرچے ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سیلبرٹی جوڑا سوائی مادھو پور کے سکس سینسیز فورٹ برواڑہ میں شاہی انداز میں شادی کرنے جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، وکی کوشل- کٹرینہ کیف کی شادی کے لئے سوائی مادھو پور کے ضلع افسر نے جمعہ کو ایک میٹنگ طلب کی تھی۔ اس میٹنگ میں وکی کوشل- کٹرینہ کیف کی شادی کے دوران لا اینڈ آرڈر اور بھیڑ کو کنٹرول کرنے سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔
قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔