فین کے ساتھ سیلفی لے رہی تھیں کیٹرینہ کیف، تبھی شوہر وکی کوشل نے کیا کچھ ایسا، وائرل ہوئی تصویریں
فین کے ساتھ سیلفی لے رہی تھیں کیٹرینہ کیف، تبھی شوہر وکی کوشل نے کیا کچھ ایسا، وائرل ہوئی تصویریں
وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف نیو ایئر ویکیشن منانے کے بعد ممبئی میں سدی ونائیک مندر میں پہنچے تھے جہاں پر دونوں نے درشن کیے۔ کپل کی فوٹوز بھی سامنے آئی تھیں۔
کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل بالی ووڈ کے فیمس کپلس میں سے ایک ہیں۔ دونوں کی بانڈنگ کو فینس بہت پسند کرتے ہیں۔ کیٹرینہ اور وکی سوشل میڈیا پر اکثر ایک وسرے کی کھنچائی کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں کیٹرینہ کیف اپنے فین کے ساتھ سیلفی کلک کر رہی تھی تبھی وکی کوشل نے کچھ ایسا کردیا جس سے ان کی فوٹو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔
دراصل، کیٹرینہ کیف اپنے ینگ فین کے ساتھ سیلفی کلک کررہی تھیں۔ اسی دوران پیچھے سے وکی انٹری مارتے ہیں جس سے تصویر میں وہ بھی کلک ہوجاتے ہیں۔ فوٹو میں کیٹرینہ کیف یلو سوٹ اور بلیک جیکٹ پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے سن گلاسس پہن رکھے ہیں، وہیں وکی کوشل فوٹو کے بیک گراونڈ میں بلیک جیکٹ اور یلو ٹی شرٹ میں نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کیپ پہنی ہے۔ کیٹرینہ کا فین کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے اسمائل کررہا ہے۔ فین کے ساتھ کپل کی یہ سیلفی انٹرنیٹ پر چھاگئی ہے۔
بتادیں کہ وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف نیو ایئر ویکیشن منانے کے بعد ممبئی میں سدی ونائیک مندر میں پہنچے تھے جہاں پر دونوں نے درشن کیے۔ کپل کی فوٹوز بھی سامنے آئی تھیں۔ اس دوران وکی کوشل نے وہائٹ شرٹ اور گرے پینٹ پہنی تھی۔ وہیں، کیٹرینہ کیف گرین کلر کے سلوار سوٹ میں دکھائی دیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔