உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیٹرینہ کیف نے ہنی مون پر بتایا مہندی کا رنگ، ہاتھوں میں سجایا تھا وکی کوشل کا نام

    کیٹرینہ کیف نے شادی کے 9 دن بعد یہ تصویر شیئر کی ہے۔ @katrinakaif/Instagram

    کیٹرینہ کیف نے شادی کے 9 دن بعد یہ تصویر شیئر کی ہے۔ @katrinakaif/Instagram

    کیٹ کی اس تصویر کے بیک گراونڈ میں نیلا سمندر ہے۔ اس لئے لوگ یہ قیاس لگا رہے ہیں کہ تصویر وکی کیٹرینہ کے ہنی مون کی ہے اور بیک گراونڈ دیکھنے کے بعد لوگ انداز لگارہے ہیں کہ دونوں ہنی مون کے لئے مالدیپ ہی گئے تھے۔

    • Share this:
      کیٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اب مسز وکی کوشل (Vicky Kaushal) بن چکی ہیں۔ 9 دسمبر کو 7 پھیرے لے کر انہوں نے وکی کوشل کے ساتھ 7 جنم تک ساتھ رہنے کی قسمیں کھائیں۔ اس شاہی شادی کی کئی تصویریں دونوں نے فینس کے لئے سوشل میڈیا پر شیئر کیں لیکن شادی کے پورے 9 دن بعد آدھی رات کو کیٹرینہ نے ایک بے حد خاص تصویر شیئر کی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ کیٹرینہ نے اس فوٹو میں اُن کی خوبصورت مہندی کے رنگ بتائے ہیں۔ ہاتھوں میں انہوں نے وکی کوشل کا نام (Vicky Kaushal name in Katrina kaif hand) بڑے پیار سے سجایا ہے جس کو دیکھنے کے بعد فینس دونوں کو پھر سے جھولی بھر بھر کر مبارکباد دے رہے ہیں۔

      ہاتھوں میں لال چوڑی اور خوبصورت مہندی
      کیٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اپنی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر لگاتار تصویریں شیئر کررہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے جو تصویر شیئر کی ہے اُس میں کیٹ اپنے ہاتھوں میں لگی مہندی فلانٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ پنجابی گھر کی بہو بنی ہے، اس لئے ہاتھوں میں لال چوڑی بھی پہنے ہوئے ہیںَ کیٹرینہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل والا ایموجی بنایا ہے۔ کیٹرینہ نے جیسے ہی یہ تصویر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر لوگ اُن کے ہاتھوں میں وکی کوشل کا نام تلاش کرنے لگے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)






      ہنی مون کے لئے گئے تھے مالدیپ!
      کیٹ کی اس تصویر کے بیک گراونڈ میں نیلا سمندر ہے۔ اس لئے لوگ یہ قیاس لگا رہے ہیں کہ تصویر وکی کیٹرینہ کے ہنی مون کی ہے اور بیک گراونڈ دیکھنے کے بعد لوگ انداز لگارہے ہیں کہ دونوں ہنی مون کے لئے مالدیپ ہی گئے تھے۔

      فنگر رِنگ پر وکی کوشل کا نام
      کیٹرینہ نے اپنے ہاتھوں میں بے حد خاص جگہ پر وکی کوشل کا نام لکھوایا۔ انہوں نے اپنے فنگر رنگ پر وکی کوشل کا نام لکھا ہے۔ جو تصویر کو زوم کرنے پر صاف دکھائی دے رہا ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: