உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Katrina-Vicky wedding: سخت حفاظتی انتظامات کے بعد بھی مہندی تقریب کی تصاویر لیک؟

    کٹرینہ کیف- وکی کوشل کی شادی- پنجابی گانوں پر جم کر ناچی کیٹرینہ۔

    کٹرینہ کیف- وکی کوشل کی شادی- پنجابی گانوں پر جم کر ناچی کیٹرینہ۔

    Katrina Kaif Vicky Kaushal Wedding: کٹرینہ کیف- وکی کوشل کی شادی میں آنے والے مہمانوں کے لئے بھی حیران کر دینے والا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ یہ نوٹس عام نوٹس نہیں ہے، بلکہ موبائل فون کو استعمال نہیں کرنے اور موبائل فون سے کسی بھی طرح کا کوئی فوٹو گرافی کرکے سوشل میڈیا یا دیگر طریقے سے عوامی نہیں کرنے کو لے کر ایونٹ کمپنی کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      Katrina Kaif Vicky Kaushal Wedding: کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اور وکی کوشل (Vicky Kaushal) کی شادی میں اب بس ایک دن باقی رہ گئے ہیں۔ راجستھان کے سوائی مادھو پور کے سکس سینس فورٹ برواڑہ میں کٹرینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر کو شادی کرنے جا رہے ہیں۔ وہیں، شادی کی رسومات شروع ہوچکی ہیں۔ 7 دسمبر کو جہاں مہندی اور سنگیت کی رسومات پوری ہوئیں، تو وہیں آج (8 دسمبر) ہلدی کی رسومات ادا کی گئیں۔ دونوں کی شادی تقریب کو پوری طرح خفیہ رکھا گیا ہے اور اس لئے سیکورٹی انتظامات کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

      مہمانوں کے لئے جاری کیا گیا حیران کرنے والا نوٹس

      یہاں تک کہ کٹرینہ کیف- وکی کوشل کی شادی میں آنے والے مہمانوں کے لئے بھی حیران کر دینے والا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ یہ نوٹس عام نوٹس نہیں ہے، بلکہ موبائل فون کو استعمال نہیں کرنے اور موبائل فون سے کسی بھی طرح کا کوئی فوٹو گرافی کرکے سوشل میڈیا یا دیگر طریقے سے عوامی نہیں کرنے کو لے کر ایونٹ کمپنی کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود، سوشل میڈیا پر کٹرینہ کیف کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں وہ اپنے ہاتھوں میں مہندی لگائی ہوئی ہیں۔

      Katrina Kaif Vicky Kaushal Wedding news 18 hindi, katrina kaif wedding ,katrina kaif bollywood News,live katrina kaif wedding,vicky kaushal News,vicky kaushal actor wedding update,vicky kaushal upcoming films,vicky kaushal marriage dresss , katrina kaif marriage date, katrina kaif marriage date 2021, विक्की कौशल, vicky and katrina marriage
      Twitter Printshot


      سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تصاویر کٹرینہ کیف کی مہندی تقریب کی ہیں۔ تصاویر میں کٹرینہ کیف بے حد خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کی ہاتھوں میں لگی ہوئی مہندی بھی کافی پیاری لگ رہی ہے۔ ساتھ ہی وہ ایک دلہن کی طرح سجی ہوئی نظر آرہی ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ اتنی سخت سیکورٹی انتظامات کے باوجود بھلا کسی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل کیسے ہوسکتی ہیں؟ تو آئیے، پہلے آپ یہ وائرل تصاویر دیکھ لیجئے، پھر آپ کو ان تصاویر کی سچائی بتائیں گے۔

      واضح رہے کہ اس شاہی شادی کے لئے سیکورٹی اتنی سخت ہے کہ اس شادی تقریب میں حصہ لینے والے مہمانوں کو ایونٹ کمپنی نے ایک کوڈ بھی الاٹ کیا ہے۔ اس کوڈ کے بارے میں صرف مہمانوں اور ایونٹ کمپنی کو جانکاری ہے کہ کون سا کوڈ کس مہمان کا ہے۔ ایسا اس لئے کیا گیا ہے تاکہ ایک کمرے سے دوسرے دوسرے کمرے میں رہنے والے مہمان کو آخری وقت تک یہ پتہ نہیں چل سکے کہ کون سا مہمان کہاں ٹھہرا ہے۔
      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: