جنوبی ہند کی معروف اداکارہ کیرتی سریش نے تمل فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاوچ کو لے کر چونکانے والا انکشاف کیا ہے۔ کاسٹنگ کاوچ طویل عرصے سے فلم انڈسٹری میں چلا آرہا ہے۔ تمام اداکارائیں اس کا شکار ہوچکی ہیں، کچھ نے اس کے خلاف آواز اٹھائی تو کچھ نے اس پر خاموش رہنا بہتر سمجھا۔ خیر اب کیرتی سریش کے ایک بیان نے ہر کسی کو چونکا دیا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کاسٹنگ کاوچ سے جڑے اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔
کاسٹنگ کاوچ پر کیرتی سریش کا چونکانے والا بیان کیرتی سریش کو سال 2018 میں فلم ’مہانٹی‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا تھا۔ انہوں نے ساوتھ فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاوچ کی موجودگی پر کہا کہ، ’میرے ساتھ کام کرچکی کئی اداکارائیں مجھ سے اپنے تجربات شیئر کرچکی ہیں، لیکن میں ابھی تک کاسٹنگ کاوچ کے تجربے سے نہیں گزری ہوں۔‘ انہوں نے کہاکہ میں لوگوں کے ساتھ کافی مہذب طریقے سے پیش آتی ہوں اور اپنی بات صاف الفاظ میں کہتی ہوں، اس لیے شائد میرے ساتھ کبھی کسی نے غلط ارادے سے ایسی ویسی بات نہیں کی۔‘
کیرتی نے آگے کہا،’اگر مستقبل میں کسی فلم میکر نے میرے سامنے ایسی کوئی تجویز یا صورتحال پیش کی چاہے جیسی بھی ہوں میں اس کے لیے صاف انکار کردوں گی۔‘ انہوں نے کہا کہ غلط سمجھوتے کرکے کام پانے سے اچھا ہے کہ میں فلم انڈسٹری ہی چھوڑ کر کسی کمپنی میں نوکری کرلوں، لیکن کبھی ایسے آفر قبول نہیں کروں گی۔‘
انڈسٹری میں اداکارہ جلد پورے کریں گی 10 سال بتادیں، کیرتی سریش کو سال 2023 میں انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 10 سال پورے ہوجائیں گے۔ اداکارہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے اداکاری کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے تمل-تلگو کے ساتھ ملیالم فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔