உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیرالہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئے بالی ووڈ ستارے ، شاہ رخ خان نے دئے 21 لاکھ روپے

    فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

    فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

    سیلاب سے مچی تباہی جھیل رہے کیرالہ کی مدد کیلئے امیتابھ بچن ، شاہ رخ خان ، دلکر رحمان اور جیکلن فرنانڈیز جیسی فلمی ہستیاں سامنے آئی ہیں

    • Share this:
      سیلاب سے مچی تباہی جھیل رہے کیرالہ کی مدد کیلئے امیتابھ بچن ، شاہ رخ خان ، دلکر رحمان اور جیکلن فرنانڈیز جیسی فلمی ہستیاں سامنے آئی ہیں اور تعاون کیا ہے ۔ ان فلمی ستاروں نے دوسرے لوگوں سے بھی ریاست کی مدد کیلئے اپیل کی ہے ۔ خیال رہے کہ کیرالہ میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 370 ہوگئی ہے ۔
      شاہ رخان کے میر فاونڈیشن نے سیلاب متاثرین کے درمیان کام کررہے ایک امدادی گروپ کو 21 لاکھ روپے عطیہ کئے ہیں ۔ وہیں امیتابھ بچن نے بھی ٹویٹ کیا کہ کیرالہ میں مسلسل بارش کی وجہ سے مچی تباہی خوفناک ہے ، سیکڑوں اور ہزاروں بھائی بہن انتہائی تکلیف میں ہیں ، ہمیں کیرالہ کے لوگوں کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے جتنا ممکن ہوسکے امداد کرنی چاہئے ، میں نے کیا ہے ، آپ کو بھی ضرور کرنی چاہئے ۔

      وہیں جیکلن نے کیرالہ سیلاب راحت پروگرام کیلئے کام کررہے ایک این جی او ہیبیٹیٹ فار ہیومنیٹی انڈیا کو پانچ لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کیرالہ میں سیلاب کی تباہی کو دیکھ کر میں بہت غم زدہ ہوں ، میں نے ہیبیٹ فار ہیومنیٹی انڈیا کے ذریعہ امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔










      علاوہ ازیں کیرالہ کی مدد کیلئے فلم ساز پریہ درشن نے اپنا اور اداکار اکشے کمار کا چیک پہلے ہی سونپ چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ اداکارہ چترانگدا سنگھ نے بھی لوگوں سے کیرالہ کی مدد کیلئے آگے آنے کی اپیل کی ہے ۔
      First published: