KKK-12:تو روبینہ دلائک نے اس وجہ سے سائن کیا اسٹنٹ شو خطروں کے کھلاڑی، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران
Khatron Ke Khiladi-12: روبینہ دلائک کا کہنا ہے کہ وہ ٹی وی شو شکتی کو بہت یاد کرتی ہیں، وہ اس شو کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب وہ اس شو کے بعد ہی بگ باس کرنے پر راضی ہوئی تھیں۔
Khatron Ke Khiladi-12: روبینہ دلائک کا کہنا ہے کہ وہ ٹی وی شو شکتی کو بہت یاد کرتی ہیں، وہ اس شو کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب وہ اس شو کے بعد ہی بگ باس کرنے پر راضی ہوئی تھیں۔
Khatron Ke Khiladi-12: روبینہ دلائک(Rubina Dilaik) ، جو ٹی وی شو شکتی اور پھر بگ باس سیزن 14 (Big Boss 14)کی فاتح تھیں، جلد ہی اسٹنٹ شو خطروں کے کھلاڑی سیزن 12 میں نظر آئیں گی۔ روبینہ دلائک نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خطروں کے کھلاڑی کو کس وجہ سے سائن کیا ہے۔ ان کی وجہ اچھی ہے۔ لیکن یہ وجہ جان کر ان کے مداح کافی حیران اور غصے میں بھی ہیں۔
دراصل روبینہ دلائک نے بتایا ہے کہ شو سائن کرنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ گھر میں خالی بیٹھی ہیں اور بور ہو رہی ہیں۔ روبینہ دلائک بگ باس کے بعد سے کسی بھی شو یا ٹی وی سوپ میں نظر نہیں آئیں۔ جس کے بعد ان کی براہ راست انٹری دو سال بعد اس اسٹنٹ شو میں ہونے جا رہی ہے۔ اب اس خوبصورت اداکارہ روبینہ دلائک کو ان کے فینس خطروں کے کھلاڑی سیزن 12 میں اسٹنٹ کرتے اور اس شو کی فاتح بنتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ صرف وقت ہی بتائے گا کہ آیا وہ اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اتر سکتی ہیں یا نہیں۔ یوں تو وہ بگ باس سیزن 14 میں کئی چھوٹے چھوٹے اسٹنٹ کر چکی ہیں لیکن اس اسٹنٹ شو میں وہ کیا کمال دکھا پاتی ہیں، یہ تو سیریل کے ٹیلی کاسٹ کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ یہ بھی پڑھیں:
ساتھ ہی روبینہ دلائک کا کہنا ہے کہ وہ ٹی وی شو شکتی کو بہت یاد کرتی ہیں، وہ اس شو کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب وہ اس شو کے بعد ہی بگ باس کرنے پر راضی ہوئی تھیں۔ جس کے بعد اب انہیں یہ ریئلٹی اسٹنٹ شو خطروں کے کھلاڑی سیزن 12 میں کرنے کا آفر ملا ہے۔ روبینہ دلائک اب ان کے مطابق منتخب پروجیکٹ پر کام کرنا چاہتی ہیں جو ان کے کیرئیر کو آگے بڑھائے گا۔ ایسا روبینہ دلائک کا ماننا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔