Khatron Ke Khiladi 12:روہت شیٹی کے شو سے باہر ہوئے منور فاروقی؟ جانیے کیا ہے وجہ
کیا خطروں کے کھلاڑی سے باہر ہوگئے ہیں منور فاروقی!
Khatron Ke Khiladi 12: تمام افواہوں کے درمیان، منور 8 جون کی رات انسٹاگرام پر لائیو آ گئے۔ انہوں نے اپنے نئے گانے پر ملنے والی محبت پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا، لیکن خطروں کے کھلاڑی میں شرکت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
Khatron Ke Khiladi 12: کامیڈین منور فاروقی کے بارے میں ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے، رپورٹس پر یقین کیا جائے تو لاک اپ سیزن ون کے فاتح منور کو خطروں کے کھلاڑی سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔ اگرچہ ان کی طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، لیکن یہاں یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ منور اب اس اسٹنٹ ریئلٹی شو کا حصہ نہیں ہیں۔
روہت شیٹی کے اس شو کی شوٹنگ جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں شروع ہو گئی ہے۔ حال ہی میں شو سے متعلق کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں مقابلہ کرنے والے اپنے اسٹنٹ کی پریکٹیس کرتے نظر آرہے ہیں۔ ان ویڈیوز سے منور فاروقی غائب تھے۔ ایسے میں یہ شک اور بھی گہرا ہو گیا ہے کہ منور شاید اس شو سے دور رہ گئے ہیں۔
تمام افواہوں کے درمیان، منور 8 جون کی رات انسٹاگرام پر لائیو آ گئے۔ انہوں نے اپنے نئے گانے پر ملنے والی محبت پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا، لیکن خطروں کے کھلاڑی میں شرکت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ انہوں نے فینس سے کہا کہ اگر ان کا گانا 2 نمبر پر ٹرینڈ کراتے ہیں تو وہ انہیں جلد ہی ایک اچھی خبر سنائیں گے۔
انہوں نے سدھو موسے والا سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا کیونکہ ان کا گانا 'لیولز' فی الحال 1 نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سدھو کا گانا برسوں تک نمبر 1 پر رہے اور وہ نمبر ٹو پر خوش ہیں۔
بتادیں کہ خطروں کے کھلاڑی میں حصہ لینے کے لیے باقی تمام کھلاڑی کیپ ٹاؤن پہنچ چکے ہیں۔ پاسپورٹ کو لے کر منور کے ساتھ کچھ مسئلہ تھا۔ جس کی وجہ سے وہ نہیں جاپائے۔ تاہم ان کی ٹیم نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی چلے جائیں گے، جو بھی مسئلہ ہو اسے حل کر لیا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ منور شاید وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر شو میں نظر آئیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔