உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کھیساری لال یادو نے فینس کو دیا Holy Gift، اکشرا سنگھ کے ساتھ ’میٹھا رنگ‘ پر رومانس کرتے آئے نظر، ویڈیو ہوا وائرل

     مداح کھیساری لال یادو اور اکشرا سنگھ کی آن اسکرین جوڑی کو پسند کرتے ہیں۔ نئے بھوجپوری گانے میٹھا رنگ سے پہلے دونوں اداکار ایک ساتھ گانے ’پانی پانی‘ اور ’خواب میں انٹری‘ میں نظر آ چکے ہیں۔ یہ دونوں گانے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو چکے ہیں۔

    • Share this:
      بھوجپوری سوپر اسٹار کھیساری لال یادو کو ہر بچہ پہچانتا ہے۔ کھیساری لال یادو کی مقبولیت نہ صرف بھوجپوری سنیما میں بلکہ بالی ووڈ میں بھی ہے۔ گلوکار اداکار کے مداح ان کی فلمیں اور میوزک ویڈیوز دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ کھیساری لال یادو بھی اپنے مداحوں کو کبھی مایوس نہیں کرتے، وہ جب بھی اسکرین پر آتے ہیں تو ہنگامہ برپا کر دیتے ہیں۔ کھیساری نے اس بار بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ کھیساری لال یادو نے ہولی سے پہلے اپنا نیا گانا رنگ میٹھا جاری کیا ہے۔ نئے بھوجپوری ہولی کے اسپیشل گانے میٹھا رنگ میں وہ اداکارہ اکشرا سنگھ کے ساتھ رومانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جب سرعام سلمان سے پنگا لے بیٹھے تھے وویک اوبیرائے،ایشوریہ نے ایکٹرکے لئے کہہ دی تھی یہ بات

      کھیساری لال یادو اور اکشرا سنگھ کی خوبصورت رومانوی کیمسٹری بھوجپوری گانے میٹھا رنگ میں نظر آ رہی ہے۔ گانے کا تصور یہ ہے کہ ایک گرل فرینڈ ہولی پر اپنے عاشق کو یاد کر رہی ہے۔ اکشرا سنگھ بھی اپنے عاشق یعنی کھیساری لال یادو کی یادوں میں ڈوبی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ نئے بھوجپوری گانے میں اکشرا سنگھ مختلف لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، جب کہ کھیساری لال یادو ایک ہینڈسم ہیرو کی طرح اسکرین پر چھائے ہوئے ہیں۔ شائقین کھیساری لال یادو اور اکشرا سنگھ کی رومانوی کیمسٹری بار بار دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کیا شمیتا شیٹی اور راکیش باپٹ کا ہوگیا ہے Breakup؟ ایکٹریس نے خود بتائی سچائی

      کھیساری لال اور اکشرا سنگھ کا نیا گانا میٹھا رنگ حال ہی میں یوٹیوب پر ریلیز ہوا ہے۔ اس گانے کے بول کرشنا بیدردی نے دیے ہیں جب کہ گانے کی آواز کھیساری لال یادو نے دی ہے۔ موسیقی آریہ شرما نے دی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ مداح کھیساری لال یادو اور اکشرا سنگھ کی آن اسکرین جوڑی کو پسند کرتے ہیں۔ نئے بھوجپوری گانے میٹھا رنگ سے پہلے دونوں اداکار ایک ساتھ گانے ’پانی پانی‘ اور ’خواب میں انٹری‘ میں نظر آ چکے ہیں۔ یہ دونوں گانے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو چکے ہیں۔ پانی-پانی گانا بادشاہ کے ہندی گانے کا بھوجپوری ورژن ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: