بھوجپور سپر اسٹار کھیساری لال یادو
(Khesari Lal Yadav) اور شوبھی شرما کا بھوجپوری ویڈیو سانگ نمن چی کھائب یو ٹیوب (Youtube) پر ٹرینڈنگ میں ہے۔ ویڈیو میں دونوں کا زبردست رومانٹک ڈانس فینس کو بیحد پسند آرہا ہے۔ اس گانے کو کھیساری لال یادو اور اندو سونالی نے گایا ہے۔ یہ گانا چھپرا ایکسپریس کا ہے جس میں شوبھی شرما کا انتہائی بولڈ اوتار نظر آرہا ہے۔
بھوجپوری اداکار کھیساری لال یادو
(Khesari Lal Yadav) سنگنگ کے ساتھ ساتھ اپنی دمدار اداکاری کے لئے بھی جانے جاتے ہیں۔ کھیساری لال یادو بھوجپوری انڈسٹری کا ایک مشہور و معروف چہرہ ہیں۔ ان کے گانے رلیز ہوتے ہی وائرل اور ٹرینڈنگ میں چلے جاتے ہیں۔ کھیساری کے گانے یو ٹیوب کافی پسند اور سنے جاتے ہیں۔ ان دنوں یوٹیوب پر کھیساری اور شوبھی کا بھوجپوری گانا نمن چی کھائب یو ٹیوب پر چھایا ہوا ہے۔ گانے میں دونوں اسٹارس زبردست ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اس سے پہلے کھیساری لال یادو کا ایک اور گانا اپنی تو جیس تیسے رلیز ہوا تھا اور رلیز کے ساتھ ہی گانے کا ویڈیو سوشل میڈیا ہر وائرل ہو گیا تھا۔
بتادیں کہ کھیساری لال کسی پہچان کی محتاج نہیں ہیں ان کا جنم چھپرا، بہار میں ہوا تھا۔ انہیں پہلی کامیابی اپنے بھوجپوری البم مال بھیٹائی میلا سے ملی تھی اس کے بعد 2012 رلیز ہوئی ان کی فلم ساجن چلو سسرال نے انہیں راتوں رات بھوجپوری فلموں کا سپر اسٹار بنا دیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔