உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روایتی اوتار سے خوشی کپور نے لوٹا فینس کا دل، بہن جھانوی کپور نے بھی خوب پیار لُٹایا

    روایتی اوتار سے خوشی کپور نے لوٹا فینس کا دل، بہن جھانوی کپور نے بھی خوب پیار لُٹایا

    روایتی اوتار سے خوشی کپور نے لوٹا فینس کا دل، بہن جھانوی کپور نے بھی خوب پیار لُٹایا

    Khushi Kapoor Traditional Look: اداکار جھانوی کپور نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ خوشی کے پروجیکٹ کو لے کر کافی خوش اور پرجوش ہیں۔ خوشی سے پہلے پہلے پروجیکٹ کے ٹیزر کے بارے میں ، جھانوی نے کہا کہ وہ خوشی کو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کررہی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Khushi Kapoor Traditional Look: جھانوی کپور کی بہن خوشی کپور سب سے مقبول اسٹار کڈس میں سے ایک ہے۔ خوشی کپور جلد ہی زویا اختر کی فلم دا آرچیز سے اپنا فلمی کرئیر شروع کرنے والی ہیں۔ خوشی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ خوشی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ہی تصویروں کی ایک سیریز شیئر کی ہے۔ ان تصویروں میں خوشی پوری طرح سے ٹریڈشنل لُک میں نظر آئیں، جسے دیکھ کر ان کے فینس بھی کافی تعریفیں کررہے ہیں۔

      خوشی نے ان تصویروں میں گلابی اور سفید رنگ کا روایتی شلوار سوٹ پہنا تھا۔ خوشی کے اس لُک نے سوشل میڈیا پر فینس کا دل جیت لیا۔ ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوشی لکڑی کی کھاٹ پر بیٹھی پوز دے رہی ہیں، تو وہیں دوسری تصویر میں اداکارہ نائف، اسپوف اور فاک کے ساتھ اپنے کھانے کا انتظار کررہی ہیں۔



      خوشی نے اپنی تصویروں کےس اتھ کیپشن لکھا، ’ٹوڈے: بہن جھانوی کپور نے خوشی کی پوسٹ پر کمنٹ کرکے لکھا ’پنک مفین‘ اور ساتھ میں ایک ہارٹ ایموجی بھی کمنٹ کیا ہے۔ خوشی کی دوست ارہن نے کمنٹ کیا، ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی۔‘ وہیں انٹرپرینار تانیا گھوری نے کمنٹ میں ’ڈول‘ لکھا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Shefali Shahنے یاد کیا اپنا بچپن، بتایا کیسے 4 لوگوں کے ساتھ رہتی تھی ایک چھوٹی ’کھولی‘میں

      یہ بھی پڑھیں:
      ’تمہارا کرئیر تباہ ہوجائے گا‘ایسے طعنوں سے بھی نہیں گھبرائی تھیںKareena Kapoor

      آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور اور شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانہ خان زویا اختر کی نیٹ فِلکس فلم دی آرچیز سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں۔ بتادیں کہ یہ فلم امیتابھ بچن کے گرینڈ سن آگاستیا نندا کی پہلی فلم بھی ہوگی۔ اداکار جھانوی کپور نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ خوشی کے پروجیکٹ کو لے کر کافی خوش اور پرجوش ہیں۔ خوشی سے پہلے پہلے پروجیکٹ کے ٹیزر کے بارے میں ، جھانوی نے کہا کہ وہ خوشی کو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کررہی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: