نئی دہلی: کیارا اڈوانی (Kiara Advani) فلم ‘شیر شاہ (Shershaah)‘ کے اپنے کو اسٹار سدھارتھ ملہوترا (Sidharth Malhotra) کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ اب اداکارہ نے انہیں بالی ووڈ میں اپنے سب سے قریبی دوستوں میں سے ایک بتایا ہے۔ انہوں نے ان کے ورک ایتھکس کی تعریف کی ہے۔ ساتھ میں انہیں کام میں فوکس رکھنے والا اداکار بتایا ہے۔ حالانکہ سدھارتھ اور کیارا اڈوانی دو سال سے زیادہ وقت سے ساتھ میں ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف دوست ہیں، لیکن اداکار کا ان کے گھر جانیں اور نئے سال میں ان کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں گزارنے جیسی خبریں ان کے افیئر کو ہوا دے رہی ہیں۔
ہندوستان ٹائمس میں ایک انٹرویو کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کیارا اڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنے پروفیشن ریلیشن پر بات کی ہے۔ وہ کہتی ہیں، ’ایک شریک اداکار کے طور پر، سدھارتھ بے حد فوکسڈ ہیں۔ وہ بہت تیاری کرنا پسند کرتے ہیں اور بہت پڑھتے ہیں۔ میں بھی اسی طرح کا ما کرنا پسند کرتی ہوں۔ اس معانی میں ہم نے بہت اچھے سے کام کیا ہے‘۔
کیارا اڈوانی نے ایک دوست کے طور پر سدھارتھ ملہوترا کی خاصیتوں پر بات کی ہے۔ وہ کہتی ہیں، ’وہ ایک دوست کے طور پر بالی ووڈ میں میرے سب سے قریبی دوستوں میں سے ایک ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ زمین سے بھرپور ہیں اور ہمیشہ ہی ان کے ساتھ رہنے میں مزہ آتا ہے۔
سدھارتھ ملہوترا نے سال 2019 میں ’کافی ودھ کرن‘ میں ان قیاس آرائیوں پر بریک لگا دیا تھا کہ وہ اور کیارا اڈوانی ڈیٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا ‘مجھے نہیں معلوم، مجھے لگتا ہے کہ میڈیا میں مجھے لے کر جتنی افواہیں اور بے بنیاد خبریں آئی ہیں، اس کے مقابلے میں دیکھا جائے تو میری اصل زندگی کم دلچسپ ہے۔ کاش وہ خبریں سچ ہوتیں۔ میری زندگی اتنی رنگین نہیں ہے، جتنا لوگ پڑھتے ہیں‘۔
فی الحال سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی ’شیر شاہ‘ کی ریلیز کے لئے تیار ہیں۔ یہ پرم ویر چکر پرسکار فاتح کیپٹن وکرم بترا کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم 12 اگست کو امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔