کیارا اڈوانی کے’جرسی‘ کی تعریف کرنے کے بعد شاہد نے Kabir Singh کے انداز میں ادا کیا شکریہ
شاہد کپور اور کیارا اڈوانی۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو شاہد کپور جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھنے جارہے ہیں۔ وہ ایک ویب سیریز میں نظر آئیں گے۔ شاہد اپنے ڈیجیٹل ڈیبیو کو لے کر کافی نروس ہیں۔
شاہد کپور کی فلم جرسی کل جمعہ کو سینما گھروں میں ریلیز کر دی گئی ہے۔ جرسی میں شاہد کے ساتھ مرونال ٹھاکر اور پنکج کپور اہم کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں۔ فلم کو ناقدین اور ناظرین دونوں کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ مداحوں سے لے کر مشہور شخصیات تک سبھی شاہد کی فلم کی تعریف کر رہے ہیں۔ جرسی سے پہلے شاہد کبیر سنگھ میں نظر آئے تھے۔ کبیر سنگھ میں شاہد کے ساتھ کام کرنے والی کیارا اڈوانی نے جرسی کی تعریف کی ہے۔ کیارا کی جانب سے جرسی کی تعریف کرنے کے بعد شاہد کے اندر کا کبیر سنگھ جاگ اٹھا ہے۔ انہوں نے بھی کبیر سنگھ کے انداز میں کیارا کو جواب دیا ہے۔
جرسی کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیارا اڈوانی نے لکھا- میرے پیارے ایس کے، آپ بہت خاص ہیں، آپ کو ارجن بنتے دیکھنا کسی جادو سے کم نہیں ہے۔ آپ نے کمال کیا، جرسی کل ریلیز ہو رہی ہے اور میری نیک تمنائیں پوری ٹیم کے ساتھ ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے مرنال سے لے کر ڈائریکٹر تک سب کی تعریف کی۔
شاہد کپور پھر بنے کبیر سنگھ!
شاہد نے کبیر سنگھ کے انداز میں کیارا کی پوسٹ کا جواب دیا ہے۔ کیارا کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شاہد نے لکھا – میری پیاری پریتی، آپ کی باتیں ہمیشہ کبیر کے دل میں رہیں گی۔ تو میری بندی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شاہد نے ہارٹ ایموجی بھی پوسٹ کی۔
آپ کو بتادیں کہ شاہد کپور کی فلم جرسی اسی نام سے 2019 کی تیلگو فلم کا ریمیک ہے۔ فلم میں شاہد ایک کرکٹر کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ جو خود کو منوانے کے لیے 36 سال کی عمر میں کرکٹ کی دنیا میں واپسی کا فیصلہ کرتا ہے۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو شاہد کپور جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھنے جارہے ہیں۔ وہ ایک ویب سیریز میں نظر آئیں گے۔ شاہد اپنے ڈیجیٹل ڈیبیو کو لے کر کافی نروس ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔