Kiara Advani Marriage Plans:سدھارتھ ملہوترا کو ڈیٹ کررہی کیارا اڈوانی کب کرنے جارہی ہیں شادی؟کہی یہ بات
شادی کو لے کر پوچھے گئے سوال پر کیارا اڈوانی نے کہی یہ بڑی بات۔
Kiara Advani Sidharth Malhotra Affair:کیارا نے فلم فگلی سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے بعد وہ ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ سٹوری، کبیر سنگھ جیسی ہٹ فلموں میں نظر آئیں اور ان کا کیریئر چل نکلا۔
Kiara Advani Sidharth Malhotra Affair: کیارا اڈوانی ان دنوں بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک بن چکی ہیں۔ ان کی حالیہ فلم بھول بھولیا 2 بھی باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ اس فلم میں کیارا کارتک آرین کے ساتھ مرکزی کردار میں ہیں۔ اب کیارا کی اگلی فلم جگ جگ جیو کا ٹریلر بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔ حال ہی میں میڈیا نے کیارا سے سوال کیا جو اس فلم کے ٹریلر لانچ پر پہنچی تھیں۔
ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ وہ شادی کر کے گھر بسانے جا رہی ہیں۔ اس سے پہلے کہ کیارا اس سوال کا جواب دیتی، فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر درمیان میں اچھل پڑے اور کہا، آپ نے میری شادی کے بارے میں نہیں پوچھا، میں 50 سال کا ہونے والا ہوں، آپ کو کیا لگتا ہے کہ میں شادی کے لیے اہل نہیں ہوں؟ بھیا ہم بھی شادی کر سکتے ہیں۔ اس ہنسی مذاق کے بعد کیارا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں شادی کے ٹیگ کی ضرورت نہیں ہے۔
کیارا نے کہا، میں شادی کیے بغیر بھی اچھی طرح سے سیٹل ہو سکتی ہوں، رائٹ؟ میں اچھی طرح سے سیٹل ہوں، میں کام کر رہی ہوں، کما رہی ہوں، خوش ہوں۔ بتادیں کہ کیارا کا نام سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ جڑا ہے۔ دونوں اپنے رشتے کو لے کر بحث میں رہتے ہیں، حالانکہ انہوں نے اپنے رشتے کے بارے میں کبھی کھل کر بات نہیں کی۔ فلم شیر شاہ میں دونوں کی کیمسٹری کو خوب پسند کیا گیا تھا۔
پچھلے دنوں ان کے بریک اپ کی افواہیں اڑی تھیں لیکن اسے غلط ثابت کرتے ہوئے دونوں دو بار ساتھ نظر آ چکے ہیں۔ اس دوران دونوں کے درمیان کوئی تلخی دیکھنے میں نہیں آئی۔ بتادیں کہ کیارا نے فلم فگلی سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے بعد وہ ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ سٹوری، کبیر سنگھ جیسی ہٹ فلموں میں نظر آئیں اور ان کا کیریئر چل نکلا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔