உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kiara Advani's Blind Faith:کیارا اڈوانی نے اپنی توہم پرستی کا کیا انکشاف، کہی یہ بڑی بات!

    توہم پرستی کو لے کر کیارا اڈوانی نے کیا یہ انکشاف۔

    توہم پرستی کو لے کر کیارا اڈوانی نے کیا یہ انکشاف۔

    Kiara Advani's Blind Faith: تیلگو پولیٹیکل تھرلر 'بھارت انے نینو' اور 'کبیر سنگھ' ،'شیرشاہ' جیسی ہندی فلموں میں کام کرنے کے بعد اداکارہ نے بالی ووڈ میں اپنی خاص جگہ بنائی اور لوگوں کے دلوں پر راج کرنا شروع کیا۔

    • Share this:
      Kiara Advani's Blind Faith: بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی جو مسلسل ایک کے بعد ایک فلمیں کررہی ہیں۔ حال ہی میں کیارا اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لیے دی کپل شرما شو میں آئی تھیں۔ شو کے دوران اداکارہ نے اپنی زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیے۔ ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ وہ زندگی میں صرف ایک چیز کو لے کر توہم پرست ہیں۔

      بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی ہدایت کار انیس بزمی، ساتھی اداکار کارتک آرین اور راج پال یادیو کے ساتھ کپل شرما کے شو میں آئیں تھی۔ شو میں گفتگو کے دوران میزبان کپل شرما سے کیارا نے کہا، 'میں ایک چیز کے علاوہ توہم پرست نہیں ہوں۔ جب تک میں کوئی فلم سائن نہ کروں میں کسی کو نہیں بتاتی۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)





      اگر کیارا کی بات کی جائے تو کامیڈی فلم 'فگلی' سے ڈیبیو کرنے کے بعد اداکارہ بایوپک 'ایم ایس دھونی' میں نظر آئی تھیں جس میں کیارا کو مداحوں کی جانب سے بہت پیار ملا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)





      یہ بھی پڑھیں:
      Ibrahim Ali Khan Video:سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کا کینڈیڈ ویڈیو ہوا وائرل

      یہ بھی پڑھیں:
      OTTپر ڈیبیو کریں گی سونالی بیندرے، زی5 کی ویب سیریز ’دا بروکن نیوز‘ میں آئیں گی نظر

      اس کے بعد اداکارہ کو فلم 'لسٹ اسٹوریز' کے لیے بھی داد ملی۔ تیلگو پولیٹیکل تھرلر 'بھارت انے نینو' اور 'کبیر سنگھ' ،'شیرشاہ' جیسی ہندی فلموں میں کام کرنے کے بعد اداکارہ نے بالی ووڈ میں اپنی خاص جگہ بنائی اور لوگوں کے دلوں پر راج کرنا شروع کیا۔ آپ کو بتادیں کہ کامیڈی شو 'دی کپل شرما شو' سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر ہوتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: