سدھارتھ ملہوترا ۔ کیارا اڈوانی کی ہوئی شادی، سوریہ گڑھ پیلس میں قریبیوں کی موجوگی میں لئے سات پھیرے
سدھارتھ ملہوترا ۔ کیارا اڈوانی کی ہوئی شادی، سوریہ گڑھ پیلس میں قریبیوں کی موجوگی میں لئے سات پھیرے ۔ تصویر : Instagram@sidmalhotr
Kiara Advani-Sidharth Malhotra Wedding: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی زندگی بھر کے لئے ایک دوجے کے ہو گئے ہیں ۔ جوڑے نے دوستوں اور قریبی لوگوں کی موجودگی میں 7 پھیرے لئے اور 7 جنم تک ساتھ رہنے کا عزم کیا۔
نئی دہلی: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی زندگی بھر کے لئے ایک دوجے کے ہو گئے ہیں ۔ جوڑے نے دوستوں اور قریبی لوگوں کی موجودگی میں 7 پھیرے لئے اور 7 جنم تک ساتھ رہنے کا عزم کیا۔ نیا شادی شدہ جوڑا بزرگوں کے آشیرواد سے اپنی نئی زندگی شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باراتیوں نے سدھارتھ کے ساتھ 'ساجن جی گھر آئے' گانے کے ساتھ خوبصورت انٹری کی۔ باراتیوں نے بالی ووڈ کے گانوں پر زبردست ڈانس کیا۔
شادی سے وابستہ ایک ملازم نے نیوز 18 کے رپورٹر کو بتایا کہ جوڑے نے سلور کلر کا روایتی لباس پہن رکھا تھا۔ سدھارتھ شیروانی میں کافی رائل لگ رہے تھے۔ 30 سالہ کیارا اڈوانی اور سدھارتھ کی شادی کا جوڑا منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا ہے۔ کیارا لہنگا میں کافی حسین لگ رہی تھیں، جب کہ سدھارتھ شیروانی میں تھے۔ وہیں اگر خبروں کی مانیں تو منیش ملہوترا کی ٹیم نے کیارا-سدھارتھ کے گھر والوں کے لیے بھی ڈریسز بھی تیار کئے تھے۔
شادی میں کنبہ کے لوگوں کے علاوہ بالی ووڈ کے کئی ستارے بھی پہنچے تھے، جنہیں اب ریسپیشن کا انتظار ہے ۔ خبروں کی مانیں تو ڈائریکٹر شکن بترا، پوجا شیٹی، سوناکشی سنہا سمیت کئی بالی ووڈ سلیبریٹیز سوریہ گڑھ پیلس میں ہیں ۔
کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے بعد دہلی میں ریسیپشن ہوگا ۔ پھر ممبئی میں 12 فروری کو سنیما دنیا کے دوستوں کیلئے ایک شاندار پارٹی کا انعقاد کیا جائے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔