உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kiara Advani:’میں نے سوشانت سے کہا تھا کہ ایک دن کوئی نہ کوئی تم پر بائیوپک ضرور بنائے گا‘

    کیارا اڈوانی نے سوشانت سنگھ راجپوت کو لے کر کہی یہ بڑی بات۔

    کیارا اڈوانی نے سوشانت سنگھ راجپوت کو لے کر کہی یہ بڑی بات۔

    Kiara Advani To Sushant Singh Rajput: سوشانت کی تعریف کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا، 'وہ بہت انرجیٹک تھے۔ وہ صرف دو گھنٹے سوتے تھے، وہ کہتے تھے کہ انسان کو صرف دو گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہے۔ انسانی دماغ صرف 2 گھنٹے سوتا ہے، باقی وقت دماغ متحرک رہتا ہے۔ وہ سیٹ پر بھی نہیں تھکتے تھے۔

    • Share this:
      Kiara Advani To Sushant Singh Rajput:بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'بھول بھولیا 2' کو لے کر زیر بحث ہیں۔ اداکارہ کیارا اور کارتک کی فلم 20 مئی کو ریلیز ہونے سے قبل فلم کی مسلسل تشہیر کر رہی ہیں۔ حال ہی میں پروموشن کے دوران کیارا نے ایک انٹرویو میں اپنی فلم 'ایم ایس دھونی' اور سوشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بات کی۔ انٹرویو میں کیارا نے کہا کہ سوشانت کی زندگی اتنی دلچسپ تھی کہ انہوں نے اداکار سے کہا تھا کہ ایک دن کوئی ان کی زندگی پر ضرور بایوپک بنائے گا۔

      دی رنویر شو 201 کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا، 'ہم نے اورنگ آباد میں شوٹنگ شروع کی۔ وہاں ہم فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ ہم نے سارا دن شوٹنگ کی اور رات 8 بجے کے قریب ہمارا پیک اپ ہو گیا۔ اگلے دن ہماری صبح 4 بجے کی فلائٹ تھی۔ اس لیے ہم نے سوچا کہ اب کیا سونا ہے، رات بھر باتیں کرتے ہیں۔ سب بہت خوش بھی تھے۔

      اس وقت میں نے سوشانت کے ساتھ وقت گزارا اور ان سے بہت باتیں کیں۔ انہوں نے اپنا سفر مجھ سے شیئر کیا۔ انہوں نے انجینئرنگ کیسے کی، پریتی زنٹا کے ساتھ بیک اپ ڈانسر تھے... انہیں فلم ایم ایس دھونی کیسے ملی۔ ان کے پاس بہت سی کتابیں تھیں جنہیں وہ پڑھا کرتے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ یہ سب جاننے کے بعد میں نے سوشانت سے کہا تھا کہ کسی دن کوئی آپ پر بائیوپک ضرور بنائے گا۔ کیونکہ ان کی کہانی اور سفر بہت دلچسپ تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Nora Fatehiکے بچپن کے کرش ہیں یہ پرکشش ایکٹر، کنگنا رناوت کے بارے میں کہی یہ بات

      یہ بھی پڑھیں:
      The Archies:شاہ رُخ نے لاڈلی سہاناکے ڈیبیوپرشیئرکیاپوسٹ،کہا-آپ کبھی پرفیکٹ نہیں ہوسکتے۔۔۔

      سوشانت کی تعریف کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا، 'وہ بہت انرجیٹک تھے۔ وہ صرف دو گھنٹے سوتے تھے، وہ کہتے تھے کہ انسان کو صرف دو گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہے۔ انسانی دماغ صرف 2 گھنٹے سوتا ہے، باقی وقت دماغ متحرک رہتا ہے۔ وہ سیٹ پر بھی نہیں تھکتے تھے۔ وہ بہت فطری اداکار تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: