کیارا اڈوانی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی ہارر کامیڈی فلم 'بھول بھوللیا 2' میں نظر آئیں گی۔ کیارا اس فلم میں اداکار کارتک آریان کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ یہ فلم 2007 کی فلم بھول بھوللیا کا سیکوئل ہے جس میں اکشے کمار اور ودیا بالن نے اداکاری کی تھی۔
اداکارہ کیارا اڈوانی اپنی سرگرمیوں کو لے کر مداحوں میں بحث میں رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق اپ ڈیٹس ان کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اب ان کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں کیارا گولڈن ٹیمپل کمپلیکس میں نظر آ رہی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اداکارہ اس وقت پنجاب میں اپنی آنے والی فلم 'آر سی 15' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس دوران وہ منگل کو سری ہرمندر صاحب (گولڈن ٹیمپل) کے درشن کرنے پہنچیں۔ جب کہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جو تصاویر شیئر کی ہیں، ان تصاویر میں اداکارہ سفید رنگ کا سوٹ اور سر پر پیلے رنگ کا اسکارف پہنے نظر آرہی ہیں۔ تصاویر میں کیارا ہاتھ جوڑ کر گرودوارے کے سامنے جھکتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بھگوان کا شکر ادا کیا اور کیپشن میں لکھا، ’شکر گزار۔‘
فلم 'آر سی 15' میں کیارا کے ساتھ ساؤتھ کے سوپر اسٹار رام چرن مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ رام چرن اور کیارا اسٹارر فلم آر سی 15 تین زبانوں تیلگو، تامل کے ساتھ ساتھ ہندی میں بھی ریلیز ہوگی۔
اگر ہم کیارا اڈوانی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی ہارر کامیڈی فلم 'بھول بھوللیا 2' میں نظر آئیں گی۔ کیارا اس فلم میں اداکار کارتک آریان کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ یہ فلم 2007 کی فلم بھول بھوللیا کا سیکوئل ہے جس میں اکشے کمار اور ودیا بالن نے اداکاری کی تھی۔ جسے بھوشن کمار کی ٹی سیریز کے بینر تلے تیار کیا جا رہا ہے۔ ان کے علاوہ اداکارہ راج مہتا کی فلم 'جگ جگ جیو' میں اداکار ورون دھون کے ساتھ بھی وہ نظر آنے والی ہیں۔ یہ فلم 24 جون 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔