یوویکا-پرنس سے کیشور-سویش تک، بگ باس میں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے یہ کھلاڑی، کرلی شادی!
یوویکا-پرنس سے کیشور-سویش تک، بگ باس میں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے یہ کھلاڑی، کرلی شادی!
آج ہم آپ کو کچھ ایسی جوڑیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو ٹی وی ریالیٹی شو بگ باس کے کنٹیسٹننٹ رہے ہیں اور یہی ان کی جان پہچان ہوئی، جو آگے چل کر پیار اور پھر شادی میں بدل گئی تھی۔
ایک کہاوت ہے کہ جوڑیاں آسمان میں بنتی ہیں۔ حالانکہ، ہم آج آپ کو کچھ ایسی جوڑیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو آسمان میں نہیں بلکہ بگ باس کے گھر میں بنی ہیں۔ جی ہاں، بگ باس کا 16واں سیزن جاری ہے اور یہ شائقین کے درمیان کافی مشہور بھی ہورہا ہے۔ اسی ضمن میں آج ہم ااپ کو کچھ ایسی جوڑیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو ٹی وی ریالیٹی شو بگ باس کے کنٹیسٹننٹ رہے ہیں اور یہی ان کی جان پہچان ہوئی، جو آگے چل کر پیار اور پھر شادی میں بدل گئی تھی۔
اس فہرست میں پہلا نام آتا ہے یوویکا چودھری اور پرنس نرولا کا جو بگ باس 9 کے کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ شو کے دوران شروع شروع میں تو یوویکا اور پرنس دوست تھے لیکن جلد ہی ان کی دوستی پیار میں بدل گئی تھی۔ آپ کو بتادیں کہ شو کے دوران پرنس نے ہارٹ شیپ کی روٹی بنا کر یوویکا کو پرپوز بھی کیا تھا۔ 12 اکتوبر 2018 کو پرنس اور یوویکا نے شادی کرلی تھی۔ اس فہرست میں دوسرا نام آتا ہے، کیتھ اور روشیل کا، یہ دونوں بھی بگ باس 9 کا حصہ تھے اور شو کے دوران ہی ان کے درمیان نزدیکیاں بڑھی تھیں۔ کیتھ اور روشیل نے 03 مارچ 2018 کو مہابلی پورم، تمل ناڈو میں شادی کی تھی۔
اسی طرح کیشور مرچنٹ اور سویش رائے کا نام بھی سامنے آتا ہے۔ یہ جوڑی بھی بگ باس 9 میں نظر آچکی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ کیشور اور سویش نے سال 2011 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا وہیں، سال 2016 میں انہوں نے شادی کرلی تھی۔ بتاتے چلیں کہ کیشور مرچنٹ اور سویش رائے پچھلے سال 2021 میں ہی پیرنٹس بنے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔