اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دنیا بھر میں آج منایا جارہا ہے Kiss Day، اس موقع پر پڑھیں اردو کے بہترین شعر

     یہ ہفتہ 7 فروری سے شروع ہو کر 14 فروری تک چلتا ہے اور ساتویں دن یعنی 13 فروری کو کس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ ہندوستانی روایت کا حصہ نہیں ہے لیکن پھر بھی ہندوستان میں اس ہفتہ کو منانے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔

    • Share this:
      Kiss Day Poetry:ویلنٹائن ویک چل رہا ہے اور آج اس ہفتے کا ساتواں دن ہے۔ یہ ہفتہ 7 فروری سے شروع ہو کر 14 فروری تک چلتا ہے اور ساتویں دن یعنی 13 فروری کو کس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ ہندوستانی روایت کا حصہ نہیں ہے لیکن پھر بھی ہندوستان میں اس ہفتہ کو منانے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اس موقع پر ہم ان لوگوں کے کس ڈے(Kiss Day)پر چند بہترین شعر پیش کر رہے ہیں جو ان کے کام آ سکتے ہیں۔ ان شعروں کی مدد سے وہ اپنے پارٹنر کو ایمپریس کر سکتے ہیں۔

      بوسہ دینے میں جو پوچھا کہ بگڑتا کیا ہے
      بولے لینے میں کہو آپ کو ملتا کیا ہے

      ہزار بار نگاہوں سے چوم کر دیکھا
      لبوں پہ اس کے وہ پہلی سی اب مٹھاس نہیں

      اٹھاسکتے نہیں جب چوم کر ہی چھوڑنا اچھا
      محبت کا یہ پتھر اس دفعہ بھاری زیادہ ہے

      ایک دم اس کے ہونٹ چوم لیے
      یہ مجھے بیٹھے بیٹھے کیا سوجھی

      بڑے گستاخ ہیں جھک کر ترا منہ چوم لیتے ہیں
      بہت سا تو نے ظالم گیسوؤں کو سر چڑھایا ہے

      کیا خوب تم نے غیر کو بوسہ نہیں دیا
      بس چپ رہو ہمارے بھی منہ میں زبان ہے

      میں اارہا ہوں ابھی چوم کر بدن اس کا
      سنا تھا آگ پر بوسہ رقم نہیں ہوتا

      کسی نے چوم کے آنکھوں کو یہ دعا دی تھی
      زمین تیری خدا موتیوں سے نم کردے

      جب چلی اپنوں کی گردن پر چلی
      چوم لوں منہ آپ کی تلوار کا

      اک بوسہ مانگتا ہوں میں خیرات ِ حسن کی
      دو مال کی زکوۃ کی دولت زیادہ ہو

      وہ بھی کیا دن تھے کہ جب عشق کیا کرتے تھے
      ہم جسے چاہتے تھے چوم لیا کرتے تھے

      میں نے بے تاب ہو کر ہاتھ بڑھائے
      اس نے بے تاب ہو کر چوم لیے

      پیار اپنے پہ جو آتا ہے تو کیا کرتے ہیں
      آئینہ دیکھ کے منہ چوم لیا کرتے ہیں
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: