உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    KK No More: کے کے نے کولکاتا میں اپنے آخری کنسرٹ میں یہ گانا گایا تھا! واقعی ایسا ہی ہوا

    KK کی موت سے بالی ووڈ میں دوڑی غم کی لہر۔

    KK کی موت سے بالی ووڈ میں دوڑی غم کی لہر۔

    نریندر مودی سمیت کئی نامور شخصیات نے اچانک انتقال پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ مشہور گلوکار کرشن کمار کنناتھ کے نام سے مشہور کے کے بے وقت انتقال پر افسردہ ہوں۔ اس کے گانوں میں جذبات کی ایک وسیع رینج کی عکاسی ہوتی ہے

    • Share this:
      گلوکار کے کے (singer KK) کی موت کی خبر سے ملک صدمے میں ہے۔ کے کے کو رسمی طور پر کرشن کمار کنناتھ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے لیے کولکاتا میں تھے۔ ان کے آخری کنسرٹ کی ایک ویڈیو اب آن لائن شیئر کی گئی ہے اور اس میں گلوکار کو اپنا ہٹ گانا پیار کے پال پرفارم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

      ویڈیو میں گلوکار کے کے کو ایک آرام دہ لباس میں ملبوس اور مشہور سطریں گاتے ہوئے دیکھا گیا کہ ’’ہم رہے یا نہ رہے کل…" گلوکار نے سینٹر اسٹیج پر جا کر گانا گایا جب کہ سامعین نے ان کی داد دی۔ اب اسے دیکھ کر ان کے مداح آنسو بہا رہے ہیں۔

      کے کے ایک لائیو پروگرام میں پرفارم کرنے کے لیے کولکاتا میں تھے۔ ایک گھنٹہ طویل پرگرام کے بعد گلوکار نے اچانک طبیعت کی ناسازی محسوس کی۔ اسے جنوبی کولکاتا کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ کولکاتا میں اس کے ایک دو شوز تھے۔ اسپتال کے ایک سینئر اہلکار نے پی ٹی آئی کو بتایا ’’یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم اس کا علاج نہیں کر سکے۔‘‘ اس کا پوسٹ مارٹم کل ہوگا لیکن بنیادی طور پر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دل کا دورہ ہے۔

      نریندر مودی سمیت کئی نامور شخصیات نے اچانک انتقال پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ مشہور گلوکار کرشن کمار کنناتھ کے نام سے مشہور کے کے بے وقت انتقال پر افسردہ ہوں۔ اس کے گانوں میں جذبات کی ایک وسیع رینج کی عکاسی ہوتی ہے جیسا کہ ہر عمر کے لوگوں کے ساتھ جڑے ہوئے تھے۔ ہم انہیں ان کے گانوں کے ذریعے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔

      مزید پڑھیں: Malali Mosque Controversy:کرناٹک میں ملالی مسجد انتظامیہ کی وی ایچ پی کی اپیل خارج کرنے کی مانگ، جانیے کیا ہے پورا تنازعہ

      راہول ویدیا ان پہلے لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے ٹویٹر پر کے کے کے انتقال کی خبر شیئر کی۔ انھوں نے لکھا تھا کہ میں نے سنا ہے کہ گلوکار کے کے ابھی انتقال کر گئے ہیں۔ خدارا یہ کیا ہو رہا ہے!!!؟؟؟ میرا مطلب ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ سب سے اچھے انسانوں میں سے کے کے صاحب تھے۔ 53 سال میں ہی چلا گیا۔ RIP سر!

      مزید پڑھیں: Owaisi on Gyanvapi:’ہم نے ایک بابری مسجد کھودی، اب دوسری مسجد کھونے نہیں دیں گے‘:اویسی

      اکشے کمار نے بھی گلوکار کو خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ کے کے کی افسوسناک موت کے بارے میں جان کر انتہائی دکھ اور صدمہ ہوا۔ کتنا نقصان ہوا! اوم شانتی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: