کرکٹر کے ایل راہل اور اداکارہ آتھیا شیٹی 23 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ کپل کی ویڈنگ فوٹوز اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ آتھیا اور کے ایل راہل نے کافی پرائیوٹ طریقے سے شادی رچائی ہے۔ کپل کی شادی میں قریبی دوست، رشتہ دار اور فیملی کے لوگ ہی شامل ہوئے تھے۔ اب خبر ہے کہ آتھیا اور کے ایل راہل کو کروڑوں روپیوں کے ویڈنگ گفٹ ملے ہیں، جن کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ اتنا پیسہ کمانے میں عام انسان کو 1400 سال لگ جائیں گے۔
سنیل شیٹی نے دیا عالیشان اپارٹمنٹ آتھیا شیٹی اور کے ایل راہل کو فیملی، فرینڈس اور رشتہ داروں سے لگژری گفٹ ملے ہیں۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کپل کو سلمان خان نے 1.64 کروڑ روپے کی آڈی کار گفٹ کی ہے۔ سنیل شیٹی نے بیٹی آتھیا شیٹی اور داماد کے ایل راہل کو ایک عالیشان اپارٹمنٹ دیا ہے، جس کی قیمت لگ بھگ 50 کروڑ روپے ہے۔
وراٹ کوہلی نے کے ایل راہل کو دی کار سنیل شیٹی کے نزدیکی دوست جیکی شراف نے آتھیا کو 30 لاکھ روپے کی گھڑی تحفے میں دی ہے۔ آتھیا کے قریبی دوست ارجن کپور نے انہیں ڈائمنڈ بریسلٹ دیا ہے، جو 1.5 کروڑ روپے کا ہے۔ وہیں، کے ایل راہل کو کرکٹ وراٹ کوہلی سے گفٹ میں 2.17 کروڑ روپے کی بی ایم ڈبلیو کار ملی ہے۔ مہندر سنگھ دھونی نے کے ایل راہل کو 80 لاکھ روپے کی کاواساکی ننجا بائیک دی ہے۔ اس طرح آتھیا شیٹی اور کے ایل راہل کو شادی میں 56 کروڑ کے تحفے ملے ہیں۔
بتادیں کہ پرائیوٹ نوکری کرنے والے انسان کا سالانہ سیلری پیکیج تقریباً 4 لاکھ روپے ہوتا ہے۔ اس حساب سے اگر اندازہ لگائیں تو 56 کروڑ روپے کمانے میں ایک عام آدمی کو 1400 سال لگ جائیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔