KL Rahul Athiya Wedding : کے ایل راہل نے کی نئی اننگز کی شروعات، اداکارہ اتھیا شیٹی کے ساتھ لئے سات پھیرے
KL Rahul Athiya Wedding : کے ایل راہل نے کی نئی اننگز کی شروعات، اداکارہ اتھیا شیٹی کے ساتھ لئے سات پھیرے ۔ Design photo
KL Rahul Athiya Wedding : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز کے ایل راہل نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر دیا ہے۔ پیر 23 جنوری کو انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی کے ساتھ سات پھیرے لئے ۔
ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز کے ایل راہل نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر دیا ہے۔ پیر 23 جنوری کو انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی کے ساتھ سات پھیرے لئے ۔ معلومات کے مطابق چار بجے کے بعد شادی کی رسومات شروع ہوئیں۔ اتھیا کے والد سنیل شیٹھی اور بھائی اہان شیٹھی نے شادی کے بعد صحافیوں کا منہ میٹھا کرایا۔ 23 جنوری 2023 پیر کے ایل راہل اور اتھیا شیٹی کی زندگی کا سب سے خوبصورت دن بن گیا۔ ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز کے ایل راہل نے کھنڈالہ میں بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا سے شادی کی۔
اطلاعات کے مطابق دوپہر دو بجے کے بعد بارات بنگلے میں پہنچی تھی اور چار بجے کے بعد سات پھیرے لئے گئے۔ اس شادی میں دونوں طرف کے انتہائی قریبی لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ بالی ووڈ کی ہستیوں میں سے ایشانت شرما تو کرکٹر میں ایشانت شرما کے شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اب کے ایل راہول کا نام بھی ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے، جنہوں نے بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کی ہے۔ کے ایل اب ایسے ساتویں کرکٹر بن گئے ہیں۔ وراٹ کوہلی، یووراج سنگھ، ظہیر خان، ہربھجن سنگھ، منصور علی خان پٹودی، محمد اظہر الدین، محسن خان جیسے سابق کرکٹرز نے بالی ووڈ کی اداکاراؤں کو اپنے ہمسفر کے طور پر منتخب تھا۔
ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہل اپنی شادی کے فوراً بعد اپنے آسٹریلیا کے خلاف گھریلو ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے میدان میں اتریں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی حالیہ سیریز سے پہلے انہوں نے بی سی سی آئی سے چھٹی مانگی تھی۔
بورڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کے انتخاب کے بعد سلیکٹرز نے انہیں بتایا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں تھے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔