உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bollywood Actors Education:امیتابھ بچن اور تینوں خان، جانیے کس نے کی کتنی پڑھائی، کون رہا ہے ڈراپ آؤٹ؟

    بالی ووڈ کے تینوں خان اور امیتابھ بچن نے کی ہے کتنی پڑھائی؟ جانیے

    بالی ووڈ کے تینوں خان اور امیتابھ بچن نے کی ہے کتنی پڑھائی؟ جانیے

    Bollywood Actors Education: امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان نے ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلموں کے ذریعے شائقین کو محظوظ کیا ہے۔ ان کے فینس ان کی ہر خبر کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ان ستاروں کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

    • Share this:
      Bollywood Actors Education:بالی ووڈ کے میگا اسٹارز امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان نے ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلموں کے ذریعے شائقین کو محظوظ کیا ہے۔ ان کے فینس ان کی ہر خبر کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ان ستاروں کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

      امیتابھ بچن
      صدی کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا فلموں میں ابتدائی دور بہت خراب رہا لیکن اس کے بعد جب انہیں کامیابیاں ملنا شروع ہوئیں تو انہوں نے پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والے امیتابھ بچن نے شیرووڈ کالج نینی تال سے تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے کیروڑی مل کالج سے بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی۔

      شاہ رُخ خان
      سنیما کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے فلمی سفر کا آغاز فلم 'دیوانہ' سے کیا۔ اپنی تعلیم کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے اپنی تعلیم دہلی کے سینٹ کولمبس اسکول سے حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے دہلی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور پھر جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ماس کمیونیکیشن میں ڈگری حاصل کی۔

      عامر خان
      بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم قیامت سے قیامت تک سے کیا۔ عامر آج ہندی سنیما کے چوٹی کے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ عامر نے کئی اسکولوں میں تعلیم حاصل کی، لیکن انھوں نے صرف 12ویں جماعت تک ہی پڑھائی کی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Nushrratt Bharuccha On Marriage:نصرت بھروچہ کی چاہت۔۔۔اپنے پارٹنر میں چاہتی ہیں یہ خوبیاں

      یہ بھی پڑھیں:
      Jacqueline Fernandez On Dubbing:جیکلن کو شوٹنگ میں ہوتی تھیں یہ پریشانیاں

      سلمان خان
      بالی ووڈ میں دبنگ خان کے نام سے مشہور سلمان خان ایسے اسٹار ہیں، جن کی کسی فلم میں موجودگی فلم کے ہٹ ہونے کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔ سلمان خان نے گریجویشن کرنے کے لیے گوالیار کے سندھیا اسکول اور ممبئی کے سینٹ زیویئر کالج میں تعلیم حاصل کی لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق انھوں نے اپنی پڑھائی درمیان میں ہی چھوڑ دی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: