உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bollywood Actress Education:ایشوریہ، کرینہ سے لے کر جوہی چاولہ اور رانی مکھرجی تک، ان اداکاراؤں کی یہ ہے تعلیمی قابلیت

    ایشوریہ رائے، رانی مکھرجی، جوہلی چاولہ اور کرینہ کپور نے کہاں تک کی ہے پڑھائی؟

    ایشوریہ رائے، رانی مکھرجی، جوہلی چاولہ اور کرینہ کپور نے کہاں تک کی ہے پڑھائی؟

    مس ورلڈ کا خطاب جیت چکی ایشوریہ رائے بچن یکم نومبر 1973 کو ایک بنگالی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ بالی ووڈ میں فلم ’اور پیار ہو گیا سے ‘اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے والی اس اداکارہ نے اپنی اسکول کی تعلیم ممبئی کے آریہ ودیا مندر سے حاصل کی۔

    • Share this:
      Bollywood Actress Education:بالی ووڈ میں اپنی شاندار اداکاری سے پہچان بنانے والی فلمی اداکارہ جوہی چاولہ، کرینہ کپور خان، ایشوریہ رائے بچن اور رانی مکھرجی سے اور کتنی پڑھائی کی ہے؟ یہ باتیں فینس ہمیشہ جاننے کے لئے بے تاب رہتے ہیں۔ آج ہم آپ کو انہی فلمی اداکاراؤں کی تعلیم کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

      جوہی چاولہ
      13 نومبر 1967 کو امبالا، ہریانہ میں پیدا ہونے والی جوہی چاولہ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1986 میں فلم سلطان سے کیا۔ حالانکہ، انہیں 1988 میں عامر خان کے ساتھ فلم قیامت سے قیامت تک سے نئی پہچان ملی۔ وہ پڑھائی کے معاملے میں ہمیشہ سنجیدہ رہتی تھی اور انہوں نے اپنی اسکولنگ ممبئی کے فورٹ کانوینٹ اسکول سے کی وہیں ممبئی کے ہی سینڈنہم کالج ( Sydenham College) سے ایچ آر میں گریجویشن کیا۔

      کرینہ کپور خان
      21 ستمبر 1980 کو کپور خاندان میں پیدا ہونے والی کرینہ کپور خان آج بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ ریفیوجی سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی کرینہ نے ممبئی کے جمنا بائی نرسی اسکول اور دہرادون کے ویلہم گرلز اسکول سے اسکول کی تعلیم حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے انہوں نے ممبئی کے میٹھی بائی کالج کا انتخاب کیا، لیکن اپنے فلمی کیرئیر کی وجہ سے وہ کالج کی ڈراپ آؤٹ طالبہ ہی رہیں۔

      رانی مکھرجی
      21 مارچ 1978 کو پیدا ہونے والی رانی مکھرجی فلمی دنیا کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں۔ رانی نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1997 میں فلم راجہ کی آئے گی بارات سے کیا۔ انہیں فلم بلیک، ہچکی اور مردانی سے اپنی زبردست اداکاری کا لوہا منوایا۔ انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم مانیک جی کوپر ہائی اسکول، جوہو، ممبئی سے کی اور اپنی گریجویشن میٹھی بائی کالج، ممبئی سے مکمل کی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Rakul Preet Singh Video:راکول نےPasooriگانے پرکیادھمال ڈانس،بتائیں قاتلانہ ادائیں

      یہ بھی پڑھیں:
      Annu Kapoor Robbed In France:انوکپورکیساتھ فرانس میں ہوابڑاحادثہ،ہنسل مہتا نے سنایااپناقصہ

      ایشوریہ رائے
      مس ورلڈ کا خطاب جیت چکی ایشوریہ رائے بچن یکم نومبر 1973 کو ایک بنگالی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ بالی ووڈ میں فلم ’اور پیار ہو گیا سے ‘اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے والی اس اداکارہ نے اپنی اسکول کی تعلیم ممبئی کے آریہ ودیا مندر سے حاصل کی۔ پھر انہوں نے ممبئی میں ہی ڈی جی روپاریل کالج سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ تاہم کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایشوریہ نے اپنی کالج کی تعلیم مکمل نہیں کی۔ وہ ڈراپ آؤٹ تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: