உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آخر کون ہے پنکی ایرانی؟ جس نے سوکیش چندرشیکھر سے کروائی جیکلن اور نورا کی ملاقات

    ایکٹریس جیکلن فرنانڈیز .

    ایکٹریس جیکلن فرنانڈیز .

    Jacqueline and Sukesh Chandrashekhar: اس کیس کی پہلی ملزمہ پنکی ایرانی ہے اور انہیں 200 کروڑ کی ٹھگی کے معاملے میں پچھلے سال 9 دسمبر 2021 کو ای ڈی کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سال فروری میں پنکی کو پٹیالہ ہاوس کورٹ سے بیل مل گئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Jacqueline and Sukesh Chandrashekhar: بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈیز اور پنکی کو مہا ٹھگ سوکیش چندرشیکھر سے متعلق معاملوں میں دلی پولیس کی اکنامک کرائم ونگ (EOW) کی جانب سے سمن کیا گیا ہے۔ بدھ کو دونوں کو آمنے سامنے بٹھاکر پوچھ تاچھ کی گئی۔ معاملہ 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا ہے جس مین سوکیش شامل ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں اداکارہ سے پوچھ تاچھ کےد وران کون کون سے سوال پوچھے گئے اور سوکیش اور جیکلن کا تعلق کیا ہے اور پنکی ہے کون۔۔۔

      کون ہے پنکی؟
      دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ میں پنکی پہلی ملزمہ ہے۔ سوکیش نے سب سے پہلے پنکی کو ہی بتایا کہ وہ جیکلین کو پسند کرتا ہے۔ یہاں سکیش نے پنکی سے یہ بھی کہا کہ وہ کسی بھی طرح سے جیکلین سے رابطہ کرنا چاہتا ہے۔ بتادیں کہ سوکیش اور جیکلین 2021 میں ریلیشن شپ میں آئے تھے۔ سوکیش اس وقت تہاڑ جیل میں تھے۔ سوکیش نے وہاں سے اداکارہ کو کال اور میسج کرنا شروع کر دیا، حالانکہ جیکلین نے اس کا جواب نہیں دیا۔ جب اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دیا تو سوکیش نے پنکی سے مدد کرنے کو کہا۔



      میک اپ آرٹسٹ نے جیکلن کو سوکیش کے لئے منایا
      جس کے بعد پنکی نے جیکلن کے میک اپ آرٹسٹ شان موتھاتھل سے رابطہ کیا تھا۔ پنکی اس سے ممبئی کے زیڈ بلو میریٹ ہوٹل میں ملی اور سوکیش سے بھی بات کروائی۔ اس ملاقات کے بعد شان نے جیکلن کو سوکیش سے بات کرنے کے لئے منایا۔ شان نے جیکلن کو کہا کہ سوکیش کافی اچھے خاندان سے ہیں۔ شان کے منانے کے بعد جیکلن مان گئی۔

      پنکی کو سوکیش نے آفر کیے تھے 10 کروڑ
      جیکلن سے سوکیش کا تعارف کروانے کے لئے سوکیش نے پنکی کو دو کروڑ روپے آفر کیے تھے، ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ اگر وہ اس کے اور جیکلن کے درمیان تنازعہ کو دور کر دے گی تو اسے وہ 10 کروڑ روپے دے گا۔ دراصل، دونوں کے درمیان یہ تنازعہ سوکیش کے خلاف شائع ایک آرٹیکل کی وجہ سے ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ بعد میں اس آرٹیکل کو ہٹانے کے لئے بھی دو تین کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Thank Godکے آئٹم سانگ کا ٹیزر ریلیز،نورا نے دلکش اداؤں سے سدھارتھ کے اڑائے ہوش!

      یہ بھی پڑھیں:
      رات بھرمانگی دوا،ڈاکٹرس نے ایک نہ سنی،آپ کوبھی رُلادیگی پاک اداکارہ کی درد بھری کہانی

      بتادیں کہ اس کیس کی پہلی ملزمہ پنکی ایرانی ہے اور انہیں 200 کروڑ کی ٹھگی کے معاملے میں پچھلے سال 9 دسمبر 2021 کو ای ڈی کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سال فروری میں پنکی کو پٹیالہ ہاوس کورٹ سے بیل مل گئی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: