உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کبھی واچ مین کی نوکری کرنے والے نوازالدین صدیقی ہیں آج کروڑوں کے مالک، کمائی جان کر اڑجائیں گے ہوش

    نواز الدین صدیقی کی مشکل دور اور جدوجہد سے بھری ہے زندگی کی کہانی۔

    نواز الدین صدیقی کی مشکل دور اور جدوجہد سے بھری ہے زندگی کی کہانی۔

    نوازالدین صدیقی نے اپنے فلمی کیرئیر میں ایک سے بڑھ کر ایک مشکل کرداروں کو بہت ہی شاندار طریقے سے ادا کیا ہے۔ چاہے وہ دا لنچ باکس کا رول ہو، یا دشرتھ مانجھی اور بال ٹھاکرے کا کردار۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Uttar Pradesh | Jharkhand | Dhanbad | Delhi
    • Share this:
      Net Worth of Nawazuddin Siddiqui:فلم سرفروش(sarfarosh) سے ایک چھوٹے سے رول سے اپنے فلمی کرئیر کی شروعات کرنے والے اداکارہ نوازالدین صدیقی نے چھوٹے چھوٹے کردار نبھاکر کامیابی کا سفر طئے کیا ہے۔ آج ان کی گنتی ٹاپ کے اداکاروں میں کی جاتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں نوازالدین صدیقی کی مجموعی نیٹ ورتھ کے بارے میں۔

      کسی زمانے میں باورچی اور واچ مین کی ملازمت کرنے والے نوازالدین صدیقی ااج اپنی ہر فلم کے لئے قریب 6 کروڑ روپے کی بھاری فیس وصول کرتے ہیں۔ رپورٹ کی مانیں تو نوازالدین صدیقی اشتہار کے ذریعے سے بھی بھاری کمائی کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازالدین ہر برانڈ کے لئے 1 کروڑ روپے چارج کرتے ہیں۔ نوازالدین صدیقی کی ٹوٹل نیٹ ورتھ قریب 94 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

      لگژری گھر
      نوازالدین صدیقی کے پاس ممبئی کے ورسوا میں خود کا لگژری گھر ہے۔ اپنے عالیشان گھر کو دیکھ کر نواز الدین اپنی جدوجہد کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کے نئے گھر کا باتھ روم بھی ان کے پرانے گھر سے بڑا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازالدین صدیقی کے گھر کی قیمت 12 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے اپنے نئے گھر کو سال 2017 میں خریدا تھا۔

      کار کلیکشن
      کبھی پیدل چلنے والے نوازالدین صدیقی آج آڈی(Audi)، بی ایم ڈبلیو، اور مرسڈیز بینز جیسی شاندار کاروں کے مالک ہیں۔ وہ اپنی لگژری کاروں میں گھومنا پسند کرتے ہیں۔ نوازالدین صدیقی کے فینس کو ان کی آنے والی فلموں کا انتظار ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Boycott Bollywood Trend:’بالی ووڈ کبھی ختم نہیں ہوسکتا‘، بائیکاٹ ٹرینڈ رشیفالی شاہ کابیان

      یہ بھی پڑھیں:
      Amitabh Bachchan Corona Positive:امیتابھ بچن کو ہوا کورونا، لوگوں سے کی یہ اپیل!

      فلمی سفر
      نوازالدین صدیقی نے اپنے فلمی کیرئیر میں ایک سے بڑھ کر ایک مشکل کرداروں کو بہت ہی شاندار طریقے سے ادا کیا ہے۔ چاہے وہ دا لنچ باکس کا رول ہو، یا دشرتھ مانجھی اور بال ٹھاکرے کا کردار۔ اس کے ساتھ گینگس آف واسے پور میں ان کی ایکٹنگ کو تو بھلایا ہی نہیں جا سکتا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: