Bollywood Actress Education:کاجول، روینہ سے لے کر مادھوری ڈکشت تک، کتنی پڑھی لکھی ہیں بالی ووڈ کی یہ حسینائیں

Bollywood Actress Education:  مادھوری ڈکشت، کرشمہ کپور، کاجول اور روینہ ٹنڈن کے دیوانوں کی کمی نہیں ہے۔ ان حسیناوں نے کئی درجن فلموں میں کام کیا ہے اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ فینس ان ستاروں کی ہر بات جاننے کے لئے بے تاب رہتے ہیں۔

  • Share this:
    Bollywood Actress Education:ہندی فلم انڈسٹری کی اداکارائیں اپنی اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔ مادھوری ڈکشت، کرشمہ کپور، کاجول اور روینہ ٹنڈن کے دیوانوں کی کمی نہیں ہے۔ ان حسیناوں نے کئی درجن فلموں میں کام کیا ہے اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ فینس ان ستاروں کی ہر بات جاننے کے لئے بے تاب رہتے ہیں۔ پرسنل لائف ہو یا پروفیشنل، فینس کی نظریں اپنے ستاروں پر ہمیشہ لگی رہتی ہیں۔ لیکن یہ ستارے کتنے پڑھے لکھے ہیں یہ بات شائد ہی فینس کو معلوم ہو۔ آج ہم آپ کو ان ستاروں کی پڑھائی لکھائی کے بارے میں بتارہے ہیں۔

    مادھوری ڈکشٹ
    15 مئی 1967 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں بالی ووڈ میں دھک دھک گرل کے نام سے مشہور مادھوری ڈکشٹ انڈسٹری میں بالکل الگ پہچان رکھتی ہیں، پڑھائی میں بھی وہ بہت اچھی ہیں۔ مادھوری نے اپنی اسکولنگ ڈیوائن چائلڈ ہائی اسکول، ممبئی سے کی اور پارلے کالج ممبئی سے مائیکرو بایولوجی میں ڈگری حاصل کی۔

    روینہ ٹنڈن
    26 اکتوبر 1971 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی اس بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کے ساتھ فلم پتھر کے پھول سے کیا تھا۔ روینہ نے اپنی اسکولنگ ممبئی کے جمنا بائی نرسی اسکول سے کی اور بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ روینہ میٹھی بائی کالج ممبئی کی بی اے کی طالبہ ہیں۔

    کرشمہ کپور
    25 جون 1974 کو کپور خاندان میں پیدا ہونے والی کرشمہ کپور نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1991 میں فلم پریم قیدی سے کیا۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کی یہ کامیاب اداکارہ صوفیہ کالج، ممبئی کی ڈراپ آؤٹ اسٹوڈنٹ ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:
    Celebs Education:سونوسود نے انجینئرنگ تو سنیل شیٹی نے ہوٹل مینجمنٹ میں حاصل کی ڈگری

    یہ بھی پڑھیں:
    Rashmika Mandanna:رشمیکا مندانا کے اسVideo پر یقیناً دل ہار بیٹھیں گے آپ

    کاجول
    کاجول کا نام بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے۔ وہ 5 اگست 1974 کو پیدا ہوئیں۔ 1992 میں فلم بے خودی سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی کاجول کے بارے میں بہت کم لوگوں کو پتہ ہے کہ وہ سینٹ جوزف کانونٹ اسکول، پنچ گنی، مہاراشٹر کی ایک ڈراپ آؤٹ طالبہ ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: