Actresses Education:عالیہ بھٹ10ویں تو کیٹرینہ ہیں ڈراپ آوٹ، جانیے بالی ووڈ کی یہ حسینائیں کہاں تک پڑھی ہیں؟
Actresses Education: لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کی اداکارائیں کہاں تک پڑھی لکھی ہیں، کیا آپ جانتے ہیں۔ آئیے آج جانتے ہیں عالیہ بھٹ، کیٹرینہ کیف، ایلیانہ ڈی کروز اور رادھیکا آپٹے کی تعلیمی قابلیت کیا ہے؟
Actresses Education: لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کی اداکارائیں کہاں تک پڑھی لکھی ہیں، کیا آپ جانتے ہیں۔ آئیے آج جانتے ہیں عالیہ بھٹ، کیٹرینہ کیف، ایلیانہ ڈی کروز اور رادھیکا آپٹے کی تعلیمی قابلیت کیا ہے؟
Actresses Education:اپنی اداکاری، حسن اور اداوں سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کی اداکارائیں کہاں تک پڑھی لکھی ہیں، کیا آپ جانتے ہیں۔ آئیے آج جانتے ہیں عالیہ بھٹ، کیٹرینہ کیف، ایلیانہ ڈی کروز اور رادھیکا آپٹے کی تعلیمی قابلیت کیا ہے؟
کیٹرینہ کیف 16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کیٹرینہ کیف نے بہت تیزی کے ساتھ کامیابی کی بلندیوں کو چھوا ہے۔ انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز فلم بوم سے کیا اور آج ان کا شمار فلم انڈسٹری کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ کیٹرینہ کے فینس شاید ہی جانتے ہوں کہ انہوں نے اپنی تعلیم اپنی والدہ سے حاصل کی۔ اپنے فلمی کیرئیر کی وجہ سے انہوں نے لندن میں اپنی پڑھائی درمیان میں ہی چھوڑ دی تھی۔
عالیہ بھٹ 15 مارچ 1993 کو مہیش بھٹ کے ہاں پیدا ہونے والی عالیہ بھٹ آج ایک بالی ووڈ اسٹار ہیں۔ اپنی پہلی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے شائقین کے دل موہ لینے والی عالیہ بھٹ نے ممبئی کے جمنا بائی نرسی اسکول سے صرف دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔
رادھیکا آپٹے بالی ووڈ میں اپنی سب سے الگ اداکاری کے لیے جانی جانے والی رادھیکا آپٹے 7 ستمبر 1985 کو پیدا ہوئیں۔ ان کا فلمی سفر فلم واہ زندگی ہو تو ایسی سے شروع ہوا۔ انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم مہاراشٹر کے تلک نگر ہائی اسکول ڈومی ولی سے حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے، وہ فرگوسن کالج، پونے گئیں اور وہاں سے ریاضی اور معاشیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور ٹرنٹی لابن، لندن سے ڈانس اسٹڈیز میں ڈپلومہ بھی کیا۔
ایلیانا ڈی کروز یکم نومبر 1987 کو پیدا ہوئیں ایلیانا ڈی کروز بھی بالی ووڈ کی ایک کامیاب ہیروئین ہیں۔ فلم برفی سے انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ ایک کامیاب اداکارہ بن گئیں، حالانکہ اس سے پہلے وہ ساوتھ کی ٹاپ ایکٹریس ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف ممبئی سے گریجویشن کیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔