உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bollywood Actors Education:حاضری کم ہونے سے فرحان اختر کو کالج سے کردیا گیا تھا فارغ، جانیے کتنے پڑھے لکھے ہیں آپ کے چہیتے ستارے

    فرحان اختر، رنویر سنگھ سمیت ان اداکاروں کی یہ ہے تعلیمی قابلیت۔

    فرحان اختر، رنویر سنگھ سمیت ان اداکاروں کی یہ ہے تعلیمی قابلیت۔

    Education of Bollywood Actors: بوبی دیول اور فرحان اختر کا تعلق فلمی گھرانے سے ہونے کے باوجود ان کی صلاحیتوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ مداح ان کے بارے میں سب کچھ جاننے کے لیے بے چین ہیں، اسی لیے آج ہم آپ کو ان ستاروں کی پڑھائی لکھائی کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

    • Share this:
      Education of Bollywood Actors:بوبی دیول(Bobby Deol)، فرحان اختر(Farhan Akhtar)، رنویر سنگھ(Ranveer Singh) اور رندیپ ہوڈا(Randeep Hooda) کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کے طاقتور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان ستاروں نے اپنی اداکاری سے انڈسٹری میں اپنے لیے خود کی جگہ بنائی ہے۔ بوبی دیول اور فرحان اختر کا تعلق فلمی گھرانے سے ہونے کے باوجود ان کی صلاحیتوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ مداح ان کے بارے میں سب کچھ جاننے کے لیے بے چین ہیں، اسی لیے آج ہم آپ کو ان ستاروں کی پڑھائی لکھائی کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

      بوبی دیول
      1995 میں آئی فلم 'برسات' سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے بوبی دیول دھرمیندر کے یہاں پیدا ہوئے۔ برسات، گپت جیسی ہٹ فلمیں دے کر بوبی ناظرین کے درمیان ایک خاص جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ بوبی پڑھائی میں بھی بہت اچھے طالب علم رہے ہیں۔ انہوں نے ممبئی کے میٹھی بائی کالج سے کامرس میں گریجویشن کیا ہے۔

      فرحان اختر
      ہندی سنیما کی دنیا میں اپنی الگ پہچان بنانے والے فرحان اختر جاوید اختر کے گھر پیدا ہوئے۔ فرحان نہ صرف ایک اداکار ہیں بلکہ ہدایت کار، گلوکار اور رائٹر بھی ہیں۔ فرحان کا نام انڈسٹری کے باصلاحیت فنکاروں میں لیا جاتا ہے۔ ان کے بارے میں شاید ہی کوئی جانتا ہو کہ انہیں ایچ آر کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس سے حاضری پوری نہ ہونے کی وجہ سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

      رنویر سنگھ
      رنویر سنگھ ایسے ہی ایک فنکار ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ہے۔ 2010 کی فلم بینڈ باجا بارات سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے رنویر پڑھائی میں بھی بہت اچھے طالب علم رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم لرنرز اکیڈمی، ممبئی سے کی اور انڈیانا یونیورسٹی، USA سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Actresses Education:عالیہ10ویں توکیٹرینہ ہیں ڈراپ آوٹ،جانیے ان اداکاراؤں کی تعلیمی قابلیت

      یہ بھی پڑھیں:
      Bollywood Actors Education:کتنے پڑھے لکھے ہیں اکشے کمار، اجئے دیوگن اور سنجے دت؟

      رندیپ ہڈا
      رندیپ ہڈا نے گزشتہ چند برسوں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کی ایک بڑی فوج کھڑی ہے۔ 2001 میں فلم مانسون ویڈنگ سے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والے اس اداکار کا شمار انڈسٹری کے سب سے پڑھے لکھے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ رندیپ نے دہلی یونیورسٹی سے گریجویشن اور آسٹریلیا سے ایم بی اے کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: