اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آخرکار کون ہے رف اینڈ ٹف لُک میں نظر آنے والے پرینکا چوپڑا کے نئے باڈی گارڈ، جانیے ان کے بارے میں سب کچھ

    آخرکار کون ہے رف اینڈ ٹف لُک میں نظر آنے والے پرینکا چوپڑا کے نئے باڈی گارڈ، جانیے ان کے بارے میں سب کچھ

    آخرکار کون ہے رف اینڈ ٹف لُک میں نظر آنے والے پرینکا چوپڑا کے نئے باڈی گارڈ، جانیے ان کے بارے میں سب کچھ

    پرینکا چوپڑا اپنی شادی شدہ زندگی میں کافی خوش ہیں۔ وہ آج کل اپنی آنے والی فلموں کو لے کر کافی مصروف ہیں۔ پرینکا چوپڑا ہالی ووڈ کی ’لو اگین‘ اور بالی ووڈ کی ‘جی لے ذرا‘ میں بہت جلد اپنا جلوہ بکھیرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      فلم انڈسٹری کی بہت ہی مشہور اداکارہ مانی جانے والی پرینکا چوپڑا پورے تین سالوں کے بعد واپس آئی تھیں۔ پرینکا نے اس واپسی میں فینس کا دھیان اپنی طرف راغب کیا۔ اس کے ساتھ ہی فینس نے بھی دیسی گرل کا دل سے خیرمقدم کیا۔ وہیں بالی ووڈ کے گلیاروں میں اس مرتبہ ان کے ساتھ نظر آنے والے باڈی گارڈ پر بھی لوگوں کی نظر گئی۔ پرینکا کے باڈی گارڈ اپنی خاص ڈریس میں انہیں پروٹیکٹ کرتے ہوئے نظر آئے۔ آئیے جانتے ہیں آخر پرینکا چوپڑا کے باڈی گارڈ کون ہیں۔



      کون ہے کیفر گولڈن
      پرینکا چوپڑا کے نئے باڈی گارڈ کیفر گولڈن اسرائیل سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق کیفر گولڈن نے ملٹری اسکول سے پورے چار سال کی ٹریننگ لے رکھی ہے۔ اس کے ساتھ ان کی خود کی سیکورٹی فرم بھی ہے۔ اس کے علاوہ کیفر کراو ماگا کے بھی ماہر ہیں۔ کراو ماگا ایک طرح کا آرٹ ہے جس میں مارشل آرٹ، ریسلنگ، باکسنگ، کراٹے، جوڈو کو سکھایا جاتا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ پرینکا کے باڈی گارڈ کچھ ایسی تنظیموں کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں جو دہشت گردی، مین گارڈننگ اور سیلف ڈیفنس کی بھی تیاری کرواتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      30دنوں میں شوٹنگ نمٹالیتے ہیں اکشے،بونی کپور نے کہا’کم دن کام کرکے پیسے لیتے ہیں پورے‘

      یہ بھی پڑھیں:
      دی کرو کے پوسٹر میں ایسا کیا نظر آیا کہ ٹرول ہوگئیں کرینہ کپور، یوزرس کا آیا ایسا ردعمل

      سوشل میڈیا سے رہتے ہیں دور
      کیفر کئی سالوں سے جونس فیملی سے جڑے ہوئے ہیں۔ اسی کی وجہ سے اب انہیں پرینکا چوپڑا کی حفاظت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جونس فیملی کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے والے کیفر لو پروفائل رکھنے پر دھیان دیتے ہوئے وہ سوشل میڈیا سے دور ہی رہتے ہیں۔ پرینکا چوپڑا اپنی شادی شدہ زندگی میں کافی خوش ہیں۔ وہ آج کل اپنی آنے والی فلموں کو لے کر کافی مصروف ہیں۔ پرینکا چوپڑا ہالی ووڈ کی ’لو اگین‘ اور بالی ووڈ کی ‘جی لے ذرا‘ میں بہت جلد اپنا جلوہ بکھیرتی ہوئی نظر آئیں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: