உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جب وسیم اکرم سے افیئر کی خبروں پرغصہ ہوئیں سشمیتا سین نے کہا تھا-وہ میرے۔۔۔

    شمیتا سین نے وسیم اکرم کو لے کر کہی تھی یہ بات۔ (Instagram/sushmitasen47)

    شمیتا سین نے وسیم اکرم کو لے کر کہی تھی یہ بات۔ (Instagram/sushmitasen47)

    Sushmita Sen Affair with Wasim Akram: وسیم اکرم(Wasim Akram) نے 2013 میں شنیرا تھامسن (Shaniera Thomson) سے شادی کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی سشمیتا سین(Sushmita Sen) ان دنوں بزنس مین للت مودی(Lalit Modi) کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ یہ جانکاری خود للت مودی نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے۔

    • Share this:
      Sushmita Sen Affair with Wasim Akram:بالی ووڈ کی سابق مس یونیورس سشمیتا سین ان دنوں للت مودی کے ساتھ اپنے رشتے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں لیکن للت مودی سے پہلے بھی ان کی زندگی میں کئی لوگ آچکے ہیں۔ ان میں سے ایک نام پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کا بھی ہے۔ وسیم اکرم اور سشمیتا سین کا رشتہ زیادہ دن نہیں چل سکا لیکن ان کے افیئر کی خبروں نے کافی سرخیاں بنائیں۔

      وسیم اکرم اور سشمیتا سین
      سشمیتا سین اور وسیم اکرم کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کی قربت کی خبریں پھیل گئیں۔ اس کے بعد دونوں ایک ساتھ ایک ٹی وی شو میں جج کے طور پر نظر آئے۔ اس کے بعد مداحوں میں ان کے افیئر کے چرچے عام ہو گئے۔

      دونوں نے کیا انکار
      میڈیا کے سامنے دونوں نے اپنے افیئر کی خبروں کو افواہ قرار دیا تھا۔ سشمیتا سین نے وسیم اکرم کو اپنا اچھا دوست قرار دیا تھا جب کہ وسیم نے بھی تمام خبروں کی تردید کی تھی۔ اس کے ساتھ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ میڈیا کو ان کی اور سشمیتا کی پرائیویسی کا پورا خیال رکھنا چاہیے۔ آپ کو بتادیں کہ وسیم کی اہلیہ ہما کا انتقال سال 2009 میں ہوا تھا۔ اس وجہ سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وسیم اور سشمیتا سین نے شادی کرنے کا ذہن بنا لیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      راکھی ساونت کےBFعادل کو سابقہ گرل فرینڈ سے مل رہی دھمکیاں،اداکارہ نے کہی یہ بڑی بات!

      یہ بھی پڑھیں:
      Mallika Sherawat On Comeback:سات سال بعدواپسی کرنے والی ملیکا نے ناقدین کودیاکرارا جواب

      آپ کو بتادیں کہ وسیم اکرم(Wasim Akram) نے 2013 میں شنیرا تھامسن (Shaniera Thomson) سے شادی کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی سشمیتا سین(Sushmita Sen) ان دنوں بزنس مین للت مودی(Lalit Modi) کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ یہ جانکاری خود للت مودی نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: