உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جب بونی کپور نے کرلی تھیSrideviسے دوسری شادی،پہلی بیوی کا تھا ایسا ردعمل!

    سری دیوی اور بونی کپور کی شادی پر پہلی بیوی نے کیا کہا؟

    سری دیوی اور بونی کپور کی شادی پر پہلی بیوی نے کیا کہا؟

    Sridevi Boney Kapoor Relationship: مونا کا مزید کہنا تھا کہ 'ہمارے رشتے میں اتنا زیادہ موقع نہیں بچا تھا کیونکہ سری دیوی میرے شوہر کے بچے کی ماں بن چکی تھی'۔ خبر کے مطابق اس واقعے کے بعد ہی سری دیوی پر 'ہوم بریکر' ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔

    • Share this:
      Sridevi Boney Kapoor Relationship: آج کل فلمساز بونی کپور ان کی ذاتی زندگی کی وجہ سے کافی چرچا میں رہ چکے ہے۔ بونی کپور کی شادی مونا شوری کپور سے ہوئی تھی۔ خبر کے مطابق شادی کے وقت مونا کی عمر صرف 19 سال تھی۔ اسی وقت بونی کپور مونا سے 10 سال بڑے تھے۔ اس شادی سے بونی کے ہاں دو بچے انشولا اور ارجن پیدا ہوئے۔ شادی کے بعد کافی عرصے تک سب کچھ ٹھیک رہا لیکن جلد ہی ایک ایسا طوفان آیا جس کا بونی اور مونا دونوں نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ درحقیقت، بونی اور مونا کو پرفیکٹ کپل ہونا چاہیے تھا لیکن جلد ہی سب کچھ بدلنے والا تھا۔

      میڈیا رپورٹس کے مطابق مونا اور بونی کی زندگی میں سری دیوی کی انٹری ہوتے ہی ان کی شادی شدہ زندگی میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔ کہا جاتا ہے کہ سری دیوی اور مونا کپور ایک دوسرے کی اچھی دوست تھیں۔ سری دیوی بھی فلمساز بونی کپور کو راکھی باندھتی تھیں اور ان کے گھر بھی رہنے لگیں تھیں۔ اس دوران آہستہ آہستہ بونی اور سری دیوی کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں اور دونوں نے شادی کر لی۔ جب مونا کو اس بات کا علم ہوا تو گھر میں بھونچال آگیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Madhuri Dixit-Sanjay Dutt:مادھوری کے پیارمیں پاگل سنجے دت نے اپنی بیوی کوکردیاتھا نظرانداز

      ایک بار ایک انٹرویو میں مونا نے اس بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'جب میری شادی ہوئی تو میری عمر صرف 19 سال تھی اور بونی مجھ سے 10 سال بڑے تھے۔ میرے لیے یہ جان کر کافی صدمہ ہوا کہ میرا شوہر کسی اور سے محبت کرتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Amrita Singh Affair: ونود کھنہ سے ہوتے ہوتے رہ گئی تھی امرتاسنگھ کی شادی، یہ تھی وجہ!

      مونا کا مزید کہنا تھا کہ 'ہمارے رشتے میں اتنا زیادہ موقع نہیں بچا تھا کیونکہ سری دیوی میرے شوہر کے بچے کی ماں بن چکی تھی'۔ خبر کے مطابق اس واقعے کے بعد ہی سری دیوی پر 'ہوم بریکر' ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: