உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Malaika Arora Divorce:ارباز سے طلاق لینے کے ایک رات پہلے کیا ہوا تھا ملائیکہ کے ساتھ، ایکٹریس نے خود کیا انکشاف

    ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان۔ (فائل فوٹو)

    ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان۔ (فائل فوٹو)

    Malaika Arora Divorce: آج ملائکہ اور ارباز اپنی اپنی زندگی میں خوش ہیں۔ جہاں ملائیکہ اداکار ارجن کپور کو ڈیٹ کر رہی ہیں وہیں ارباز خان بھی اطالوی ماڈل جارجیا اینڈریانی کے ساتھ سیریس ریلیشن میں ہیں۔

    • Share this:
      Malaika Arora Divorce:ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی جوڑی کبھی انڈسٹری کی مقبول جوڑیوں میں سے ایک تھی۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات ایک فوٹو شوٹ کے دوران ہوئی تھی جہاں دونوں کو پہلی نظر میں ہی ایک دوسرے سے پیار ہو گیا تھا۔ ملائکہ اور ارباز نے کچھ سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 1998 میں شادی کی۔ اس شادی سے ان کے گھر ایک بیٹے ارہان خان نے جنم لیا۔ تاہم شادی کے 19 سال بعد ملائکہ اور ارباز نے ایک دوسرے سے طلاق لے کر سب کو چونکا دیا۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ طلاق سے صرف ایک رات پہلے ملائکہ کے ساتھ کیا ہوا تھا۔

      خبر کے مطابق ملائکہ کے گھر والوں نے طلاق سے ایک رات قبل ان سے پوچھا تھا کہ کیا انہوں نے اس طلاق کے بارے میں ٹھیک سے سوچا ہے اور کیا وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں؟ ملائکہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی خاندان فوری طور پر طلاق پر راضی نہیں ہوتا۔

      تاہم، ملائکہ اور ارباز، جو 2017 سے ایک دوسرے سے الگ رہ رہے تھے، سال 2019 میں طلاق لے لی۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو ملائکہ کو اس طلاق کے بدلے میں 15 کروڑ روپے آفر کیے گئے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Bollywood Actrsses on Mumbai Streets:ورک آوٹ سے پہلے بولڈاندازمیں نظرآئیں رکول پریت سنگھ

      یہ بھی پڑھیں:
      Gauri Khan PHOTOS:شاہ رُخ خان کی بیگم گوری خان کی ایسی تصویریں پہلے نہیں دیکھی ہوں گی

      تاہم آج ملائکہ اور ارباز اپنی اپنی زندگی میں خوش ہیں۔ جہاں ملائیکہ اداکار ارجن کپور کو ڈیٹ کر رہی ہیں وہیں ارباز خان بھی اطالوی ماڈل جارجیا اینڈریانی کے ساتھ سیریس ریلیشن میں ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: