உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ابھیشک بچن کی دسویں میں ہریانوی پولیس افسر بنی Yami گوتم نے ایسے کی اپنے رول کی تیاری

    فلم دسویں کے لئے اداکارہ یامی گوتم نے کی تھی خاص تیاریاں۔

    فلم دسویں کے لئے اداکارہ یامی گوتم نے کی تھی خاص تیاریاں۔

    نمرت کور، یامی گوتم اور ابھیشیک بچن کی فلم دسویں 7 اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے۔ چونکہ فلم کی شوٹنگ آگرہ جیل میں ہوئی تھی اس لیے فلم کی پہلی اسکریننگ بھی جیل میں ہی رکھی گئی تھی۔

    • Share this:
      ابھیشیک بچن جلد ہی دسویں کے ساتھ آرہے ہیں۔ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے اور سب اسے بہت پسند کر رہے ہیں۔ اس فلم میں ابھیشیک بچن جاٹ لیڈر بنے ہیں اور یامی گوتم ہریانوی پولیس افسر کے کردار میں ہیں۔ یامی گوتم کے لیے یہ کردار ادا کرنا ایک منفرد تجربہ تھا۔ اس کردار کے لیے انھوں نے کس طرح تیاری کی، اس کا انکشاف انھوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کرینہ کپور کی شوہر سیف علی خان کو وارننگ، کہا- اب 60 سال کی عمر میں ’ابا‘ بننے کی مت سوچنا

      پنک ولا کے ساتھ خصوصی بات چیت میں یامی گوتم نے بتایا کہ اس کردار کو صحیح طریقے سے سمجھنے کے لیے انہوں نے بہت سی ڈاکومنٹری دیکھی اور ساتھ ہی حقیقی زندگی کی خاتون پولیس اہلکار پر کئی کہانیاں بھی دیکھیں۔ خاص طور پر آئی پی ایس افسران، ان کی شخصیت، وہ خود کو کیسے رکھتے ہیں، جیل کے اندر اور باہر ان کا برتاؤ کیسا ہے، ان کی خاندانی زندگی کیسی ہے۔ کیا وہ ہمیشہ یونیفارم پہنتی ہے یا نہیں؟ ان تمام چیزوں کو نوٹ کرنے کے بعد انہوں نے اسے اپنے کردار میں ڈھالا اور ٹریلر میں یامی کو خوب پسند کیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Poonam Dhillonنے اسکول کے دنوں میں ہی جیت لیاتھامس انڈیاکاخطاب،ایسے ہوئی فلموں میں انٹری



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Abhishek Bachchan (@bachchan)





      7 اپریل کو ریلیز ہورہی ہے فلم
      نمرت کور، یامی گوتم اور ابھیشیک بچن کی فلم دسویں 7 اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے۔ چونکہ فلم کی شوٹنگ آگرہ جیل میں ہوئی تھی اس لیے فلم کی پہلی اسکریننگ بھی جیل میں ہی رکھی گئی تھی۔ جس کی ویڈیو ابھیشیک بچن نے بھی شیئر کی۔ دراصل فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے پر ابھیشیک نے جیل کے قیدیوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ فلم کی پہلی اسکریننگ یہاں کریں گے اور انہوں نے یہ وعدہ بھی نبھایا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: