اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جانیے آخر کس فلم میں سلمان خان کو کھانے پڑے تھے ’تھپڑ‘؟ دیکھیں اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر

    جانیے آخر کس فلم میں سلمان خان کو کھانے پڑے تھے ’تھپڑ‘؟ دیکھیں اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر

    جانیے آخر کس فلم میں سلمان خان کو کھانے پڑے تھے ’تھپڑ‘؟ دیکھیں اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر

    بڑے بڑے ستارے بھی سلمان خان کے سامنے چپ رہنا پسند کرتے ہیں لیکن ایک مرتبہ سلمان خان کو بھی تھپڑ کھانے پڑ گئے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ میں سلمان خان کا اپنا ہی مقام ہے۔ بڑے بڑے ستارے بھی سلمان خان کے سامنے چپ رہنا پسند کرتے ہیں لیکن ایک مرتبہ سلمان خان کو بھی تھپڑ کھانے پڑ گئے تھے۔ چونکیے نہیں، دراصل، ایک فلم میں سلمان خان کو ان کی آن اسکرین ماں نے تھپڑ لگادئیے تھے۔ اگر آپ نے بھی سلمان خان کی اس فلم کو نہیں دیکھا ہے تو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پہلی ہی فرصت میں لیجیے سلو میاں کی اس شاندار مووی کا مزہ۔

      اس فلم میں پڑا تھا تھپڑ

      سلمان خان کو ان کی ماں کا زوردار تھپڑ سال 2015 میں آئی فلم ’میں نے پیار کیوں کیا؟‘ میں پڑا تھا۔ دراصل، اس فلم میں سلمان خان نے ایک دل پھینک ڈاکٹر سمیر کا رول کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ان کی ماں کا رول ایکٹریس بینا کیک نے نبھایا تھا۔ فلم میں ماں کا ایسا کردار تھا جو بات بات پر تھپڑ ماردیتی تھیں۔ ایسے میں سلمان کی ماں نے ان پر بھی ہاتھ اٹھانے سے پرہیز نہیں کیا تھا اور خوب تھپڑ لگائے تھے۔ اداکارہ کے کردار کی کافی تعریفیں ہوئیں۔ میں نے پیار کیوں کیا؟ کو دیکھنے کے بعد آپ لوٹ پوٹ ہوئے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔ شائقین نے سلمان خان کی اس فلم کو کافی پسند کیا تھا۔

      دیکھیں اس پلیٹ فارم پر

      سلمان خان کی اس کامیڈی مووی ’میں نے پیار کیوں کیا‘ کو ان کے تمام فینس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر دیکھ کر مزہ لے سکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      فلم کی اسٹارکاسٹ

      ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ سشمیتا سین، کیٹرینہ کیف، سہیل خان، ارشد وارثی اور راج پال یادو جیسے اداکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: