உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جب ڈمپل کپاڈیا اور سنی دیول کے افیئر کا چلا تھا پتہ، ایکٹر کی وائف نے دے ڈالی تھی یہ دھمکی!

    سنی دیول کے امریتا سنگھ کے بعد ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ افیئر کے تھے خوب چرچے۔

    سنی دیول کے امریتا سنگھ کے بعد ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ افیئر کے تھے خوب چرچے۔

    کہا جاتا ہے کہ سنی دیول اور ڈمپل کی قربت کی خبر انڈسٹری میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ تاہم، سنی اور ڈمپل دونوں شادی شدہ تھے اور اپنے خاندان کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے ایک دوسرے سے شادی نہیں کی۔

    • Share this:
      اپنی شاندار فلموں اور 'ڈھائی کلو کا ہاتھ' جیسے مضبوط ڈائیلاگز کے لیے جانے جانے والے سنی دیول اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہے ہیں۔ آج ہم سنی دیول کے بارے میں بات کریں گے اور ان کے مشہور افیئرز کے بارے میں جانیں گے، جنہوں نے ایک زمانے میں انڈسٹری میں کافی سرخیاں بنائی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک وقت سنی دیول اور امریتا سنگھ کی قربت کے چرچے زوروں پر تھے۔ سنی اور امریتا فلم 'بیتاب' میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور یہیں سے ان کی قربتیں بڑھیں۔ حالانکہ اس وقت سنی دیول شادی شدہ تھے اور امریتا کو اس بات کا علم نہیں تھا لیکن بعد میں جب سنی دیول کی شادی ہونے کا پتہ چلا تو امریتا نے خود ان سے دوریاں بنالی تھیں۔

      اس کے بعد جس اداکارہ کے ساتھ سنی دیول کے نام کا سب سے زیادہ چرچا ہوا وہ ڈمپل کپاڈیہ ہیں۔ جی ہاں سنی اور ڈمپل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آج بھی دونوں کا ایک دوسرے کے ساتھ خاص رشتہ ہے۔ سنی دیول اور ڈمپل نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ ان میں 'نرسمہا'، 'گناہ'، 'ارجن'، 'منزل-منزل' اور 'آگ کا گولا' جیسی فلمیں شامل ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Rajesh Khannaنے بیوی ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ کبھی نہیں کیا کام لیکن ان ایکٹریس کے ساتھ ۔۔۔

      کہا جاتا ہے کہ سنی دیول اور ڈمپل کی قربت کی خبر انڈسٹری میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ تاہم، سنی اور ڈمپل دونوں شادی شدہ تھے اور اپنے خاندان کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے ایک دوسرے سے شادی نہیں کی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      2دن تک امرتا کے گھر پر رکے تھے سیف، مزیدار ہے پہلی ڈیٹ کا قصہ
      میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈمپل کی دونوں بیٹیاں ٹوئنکل کھنہ اور رنکی کھنہ ایک وقت میں سنی دیول کو 'چھوٹے پاپا' کہہ کر پکارنے لگیں۔ تاہم سنی دیول کی اہلیہ پوجا نے انہیں واضح طور پر ہدایت کی تھی کہ اگر وہ ڈمپل کے قریب گئے تو وہ اپنے بچوں کے ساتھ کہیں دور چلی جائیں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: