اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جب شادی شدہ وکرم بھٹ کے ساتھ ریلیشن شپ پر سشمیتا نے کہا تھا-’مجھے کوئی پچھتاوا نہیں،جو کیا کھل کر کیا‘

    جب شادی شدہ وکرم بھٹ کے ساتھ ریلیشن شپ پر سشمیتا نے کہا تھا-’مجھے کوئی پچھتاوا نہیں،جو کیا کھل کر کیا‘ (Instagram/sushmitasen47)

    جب شادی شدہ وکرم بھٹ کے ساتھ ریلیشن شپ پر سشمیتا نے کہا تھا-’مجھے کوئی پچھتاوا نہیں،جو کیا کھل کر کیا‘ (Instagram/sushmitasen47)

    کئی لوگوں نے سشمیتا سین کو ٹرول بھی کیا اور انہیں گولڈ ڈگر بتانے لگے۔ ان سب کے درمیان سشمیتا کے سابق بوائے فرینڈ اور فلم میکر وکرم بھٹ نے کھل کر سشمیتا کا سپورٹ کیا اور کہا کہ وہ گولڈ ڈگر نہیں ہے بلکہ لو ڈگر ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      اپنے بے باک اور بولڈ رویے کے لیے مشہور اداکارہ سشمیتا سین اپنے افیئرس کو لے کر بھی کافی چرچا میں رہی ہیں۔ حال ہی میں جب بزنس مین للت مودی نے ایک فوٹو پوسٹ کر کے دونوں کے رشتے کا انکشاف کیا تو، ہلچل مچ گئی۔ اس دوران کئی لوگوں نے سشمیتا سین کو ٹرول بھی کیا اور انہیں گولڈ ڈگر بتانے لگے۔ ان سب کے درمیان سشمیتا کے سابق بوائے فرینڈ اور فلم میکر وکرم بھٹ نے کھل کر سشمیتا کا سپورٹ کیا اور کہا کہ وہ گولڈ ڈگر نہیں ہے بلکہ لو ڈگر ہے۔

      میں نے جو کیا کھل کر کیا، اس لیے کوئی پچھتاوا نہیں: سشمیتا سین
      وکرم بھٹ کے ساتھ سشمیتا سین کے تعلقات کی خوب خبریں سامنے آئی تھیں۔ اس وقت دونوں کی عمر 20 اور 27 سال تھی اور وکرم اس وقت شادی شدہ تھے۔ حالانکہ، وکرم نے بعد میں اس بات کو قبول کیا تھا کہ سشمیتا کے لیے پہلی بیوی کو چھوڑنے کا ان کا فیصلہ غلط تھا۔ حالانکہ، جس وقت یہ دونوں ریلیشن شپ میں تھے، تو سشمیتا نے کہا تھا کہ وکرم کا اپنی بیوی کے ساتھ طلاق جاری تھا اس لیے انہیں کوئی پچھتاوا نہیں کیونکہ انہوں نے جو کیا وہ کھل کر کیا۔

      وکرم بھٹ کی شادی کو لے کر بھی دیا تھا بیان
      یہ بات انہوں نے شو ’’رینڈوو ود سمی گریوال‘‘ کے دوران کہی تھی۔ وکرم اور سشمیتا اس ایپی سوڈ میں ایک ساتھ آئے تھے۔ اس دوران سمی نے سشمیتا سے پوچھا تھا کہ وہ شادی شدہ شخص کے ساتھ تعلقات میں رہنے کے بارے میں کیسا محسوس کرتی ہیں؟ اس پر سشمیتا نے کہا تھا کہ ’’وکرم اور ان کی اہلیہ ساتھ نہیں رہتے، اس پر مجرم محسوس نہیں کر سکتے۔ یا انہیں یہ احساس نہیں دلوا سکتے کہ وہ ایک خراب شادی کا حصہ تھے۔‘‘

      یہ بھی پڑھیں:
      ’اسٹار ہسبنڈ‘کیوں نہیں ہوتا؟ شاہد کپور کی بیوی میرا کو پسند نہیں ہے’اسٹار وائف‘ کہلانا

      یہ بھی پڑھیں:
      ڈریس کی جگہ باڈی پر ٹیپ چپکائے نظر آئی عرفی،یوزرس نے کہا’ایسے کپڑے پہننے سے ملتا کیا ہے؟‘

      انہوں نے آگے کہا، میں اس لیے گلٹی نہیں ہوں، کیونکہ میں نے جو کیا ہے وہ کھل کر کیا ہے اور سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ جب ہم ملے تھے، تو جانتی تھی کہ وکرم کا اپنی بیوی سے طلاق ہونے والا ہے اور میں اس بات کا انتظار نہیں کرسکتی تھی دنیا کو بتانے کے لیے کہ میں اس انسان سے پیار کرتی ہوں، جو طلاق کے بیچ میں پھنسا ہے۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: