உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریا چکرورتی کریں گی فرحان-شیبانی کی شادی کی تیاریاں، بہن انوشا نے بتائی اندر کی بات

    فرحان اختر اور شیبانی کی شادی میں ریا کو ملی اہم ذمہ داری!

    فرحان اختر اور شیبانی کی شادی میں ریا کو ملی اہم ذمہ داری!

    کہا جارہا تھا کہ یہ شادی بھی کافی پرتعیش ہونے والی تھی۔ اس میں بالی ووڈ کے کئی لوگ شامل ہونے والے تھے لیکن اب رپورٹ کی مانیں تو اس شادی میں فرحان اور شیبانی کی فیملی کے لوگ اور کچھ بے حد قریبی دوست ہی شامل ہوں گے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ کے حلقوں میں وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف کی شادی کی بحث ابھی ختم نہیں ہوئی کہ بالی ووڈ کے ایک اور کپل ایکٹر ڈائریکٹر فرحان اختر اور شیبانی دانڈیکر (Farhan Akhtar Shibani Dandekar Wedding) کی مارچ میں ہونے جارہی شادی کو لے کر ان دنوں خوب چرچا ہورہی ہے۔ حالانکہ کپل کی جانب سے اس پر کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے ایسے میں اب شیبانی کی بہن نے اس شادی کو لے کر حیران کرنے والا بیان دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس شادی کی تیاریوں میں ریا چکرورتی بھی بڑا رول ادا کرنے والی ہیں کیونکہ وہ شیبانی کی گہری دوست ہیں اور اُنہیں بھی اس شادی کی تیاریوں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Shibani Dandekar (@shibanidandekar)





      فرحان کے ساتھ لیو اِن میں رہتی ہیں شیبانی
      کہا جارہا تھا کہ یہ شادی بھی کافی پرتعیش ہونے والی تھی۔ اس میں بالی ووڈ کے کئی لوگ شامل ہونے والے تھے لیکن اب رپورٹ کی مانیں تو اس شادی میں فرحان اور شیبانی کی فیملی کے لوگ اور کچھ بے حد قریبی دوست ہی شامل ہوں گے۔ فرحان اختر اور شیبانی دانڈیکر پچھلے کافی وقت سے ایک دوسرے کے ساتھ لیو ان میں رہ رہے ہیں اور کوویڈ کی وجہ سے شادی میں پہلے ہی کافی دیری کی جاچکی ہے اب دونوں اس شادی کو مزید آگے ملتوی نہیں کرنا چاہتے۔

      انوشا دانڈیکر کو نہیں ہے بہن کی شادی کی جانکاری؟
      فرحان اور شیبانی کو لے کر جس طرح سے بجٹ بنائے جارہے ہیں اس کے بعد ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ آخر کس تاریخ کو یہ شادی ہوگی؟ ایسے میں بالی ووڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق شیبانی کی بہن انوشا ڈانڈیکر (Anusha Dandekar) نے اس سوال پر بے حد شاکنگ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس پر سچ مچ کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتی، مجھے اس بارے میں کچھ بھی نہیں اطلاع نہیں ہے۔ مجھے حق نہیں ہے کہ میں اس خبر پر کوئی تبصرہ کروں۔ مجھے کچھ نہیں پتہ۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Anusha Dandekar (@vjanusha)





      انوشا دانڈیکر مشہور وی جے رہ چکی ہیں
      انوشا نے تو کچھ نہیں بتایا لیکن انکار بھی نہیں کیا، لیکن ان کے انداز اور باتوں سے تو ایسا لگتا ہے جیسے وہ وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل اور کیٹرینہ کی بہن ایزابیل کی راہ پر چل رہی ہیں کیونکہ انہوں نے بھی وکی کیٹرینہ کی شادی سے پہلے کئی میڈیا انٹرویو میں ایسے ہی ری ایکٹ کیا تھا جیسے اُنہیں کچھ پتہ ہی نہیں اور اس کے بعد واقعی اُن کی شادی کافی پرائیوٹ رکھی تھی۔ جسے میڈیا اور عام لوگوں سے کافی راز میں رکھا گیا تھا۔ تو ایسے میں سوال یہ اُٹھتا ہے کہ کیا فرحان اور شیبانی بھی اُن کے نقشہ قدم پر چل رہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: