உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bigg Boss 15 کب ہے گرینڈ فینالے اور کس کے درمیان ہوگی ٹکر، یہاں جانیے پوری تفصیل

    ان 6 لوگوں کے درمیان ہوگا بگ باس 15 کا فائنل۔

    ان 6 لوگوں کے درمیان ہوگا بگ باس 15 کا فائنل۔

    بگ باس 15 کے فینالے میں بی بی کے ایکس ونر شویتا تیواری، گوہر خان، گوتم گلاٹی، اُروشی ڈھولکیا، روبینہ دلیک شامل ہوں گے۔ شو میں شہناز گل باگ باس 13 ونر سدھارتھ شکلا کو خراج پیش کریں گی۔

    • Share this:
      ممبئی: بگ باس 15 (Bigg Boss 15)کے آخری لمحات اب بیحد نزدیک ہیں، کچھ گھنٹوں کے بعد سلمان خان کے شو کا سیزن 15 کا گرینڈ فینالے شروع ہونے جارہا ہے۔ ونر کون ہوگا اور ٹرافی کس کے ہاتھوں میں ہوگی اس بات کا انکشاف کل یعنی 30 جنوری کو سب کے سامنے ہوگا۔ کرن کندرا، تیجسوی پرکاش، شمیتا شیٹی، نشانت بھٹ، رشمی دیسائی، پرتیک سہجپال ٹاپ 6 میں ہیں۔ ان 6 مقابلوں میں سے ایک کے ہاتھ میں بگ باس 15 کی ٹرافی ہوگی۔ اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آپ بگ باس 15 کیسے اور کس وقت سے دیکھ سکتے ہیں، تو اس خبر میں وہ تمام تفصیلات موجود ہیں۔

      دو پارٹ میں آئے گا فینالے
      بگ باس 15 کا گرینڈ فینالے (Bigg Boss 15 grand finale) دو پارٹس میں ٹیلی کاسٹ ہوگا۔ پہلا پارٹ 29 جنوری یعنی آج اور دوسرا کل یعنی اتوار 30 جنوری کو ٹیلیکاسٹ کیا جائے گا۔

      ٹی وی اور ووٹ ایپ پر دیکھ پائیں گے فینالے
      بگ باس 15 کا گرینڈ فائنل ناظرین کلرز ٹی وی پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ شو رات 8 بجے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فائنل ایپی سوڈ کو شام 7:30 بجے VOOT ایپ پر لائیو دیکھا جا سکتا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ColorsTV (@colorstv)





      ونر کو کتنی ملے گی انعامی رقم
      بگ باس 15 کے فاتح کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم کے ساتھ ایک شاندار ٹرافی بھی ملے گی۔ ابتدائی دنوں میں ٹاسک کے دوران گھر والوں نے اسے زیرو کر دیا تھا، حالانکہ بعد میں بگ باس نے کئی چانس دیے، جس کے بعد گھر والے یہ انعامی رقم واپس لینے میں کامیاب ہو گئے۔

      بگ باس 15 میں کیا ہے خاص
      اس بار ’بگ باس 15‘ کی ٹرافی بہت پرکشش ہے، جس کی نقاب کشائی چند روز قبل گوہر خان نے شو میں کی تھی۔ ٹرافی کا ڈیزائن پرندے کے پروں کی شکل میں ہے اور یہ سنہری رنگ کا ہے، جس پر بڑے حروف میں ’WINNER- BIGG BOSS 15‘ لکھا گیا ہے۔

      شو میں شامل ہوں گے ایکس ونرس
      بگ باس 15 کے فینالے میں بی بی کے ایکس ونر شویتا تیواری، گوہر خان، گوتم گلاٹی، اُروشی ڈھولکیا، روبینہ دلیک شامل ہوں گے۔ شو میں شہناز گل باگ باس 13 ونر سدھارتھ شکلا کو خراج پیش کریں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: