உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’تم تو ٹھہرے پردیسی‘گانا گاکر راتوں رات ہٹ ہوئے تھےAltaf Raja، جانیے آج کل کہاں ہیں؟

    تم تو ٹھہرے پردیسی گانے سے راتوں رات مشہور ہوگئے تھے الطاف راجہ۔

    تم تو ٹھہرے پردیسی گانے سے راتوں رات مشہور ہوگئے تھے الطاف راجہ۔

    Tum To Thahre Pardesi: الطاف راجہ نے اپنے گلوکاری کیرئیر کا آغاز 1994 میں ریلیز ہونے والے گانے 'تم سے ٹھہرے پردیسی' سے کیا۔ حالانکہ ان کا پہلا گانا ہی اتنا ہٹ ہوا کہ وہ راتوں رات اسٹار بن گئے اور ان کا یہ گانا ہر عمر کے لوگوں کے دلوں کے ساتھ ساتھ زبانوں پر بھی چھاگیا۔

    • Share this:
      Tum To Thahre Pardesi:بہت سے ایسے گلوکار ہمارے ملک میں ایسے ہیں جنہوں نے اپنی آواز سے سیدھے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ ایسے گلوکاروں میں نام آتا ہے الطاف راجہ(Altafa Raja) کا، جو ایک معروف سنگر ہیں۔ انہوں نے 90 کی دہائی میں گانا شروع کیا اور ان کا پہلا گانا ہی اتنا ہٹ ہوا کہ وہ راتوں رات اسٹار بن گئے تھے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ الطاف راجہ اب کہاں ہیں؟

      ’تم تو ٹھہرے پردیسی‘ گاکر ہوئے تھے ہٹ
      الطاف راجہ ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والدین قوالی گایا کرتے تھے لیکن اس کے باوجود الطاف نے کبھی گانے کا نہیں سوچا۔ تاہم ایک بار وہ فیروز خان اور نرگس کی فلم 'رات اور دن' کا گانا 'دل کے گرہ کھول دو' سن رہے تھے جو ان کے دل کو چھو گیا جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب انہیں گلوکار بننا ہے۔

      الطاف راجہ نے اپنے گلوکاری کیرئیر کا آغاز 1994 میں ریلیز ہونے والے گانے 'تم سے ٹھہرے پردیسی' سے کیا۔ حالانکہ ان کا پہلا گانا ہی اتنا ہٹ ہوا کہ وہ راتوں رات اسٹار بن گئے اور ان کا یہ گانا ہر عمر کے لوگوں کے دلوں کے ساتھ ساتھ زبانوں پر بھی چھاگیا۔

      ان کا یہ ہندوستان میں سبس ے زیادہ فروخت ہونے والا سولو البم ہے۔ وہیں اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کا نام ’گینیز ورلڈ ریکارڈس‘ میں بھی درج ہے۔ تم تو ٹھہرے پردیسی، نے راتوں رات الطاف راجہ کو سب کی نظروں میں لادیا تھا اور ان کا نام بڑے سنگروں میں شمار ہونے لگا تھا۔ تو چلیے اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ الطاف راجہ اب کہاں ہیں؟

      ان دنوں کہاں ہیں الطاف راجہ؟
      الطاف راجہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انڈسٹری سے دور ہیں۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے، انہوں نے خود اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اب بھی انڈسٹری کا حصہ ہیں اور وہ ہمیشہ گانے گاتے رہتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Dhaakad On OTT:باکس آفس پربری طرح پٹی کنگناکی فلم’دھاکڑ‘اب اوٹی ٹی پلیٹ فارم پرہوگی ریلیز

      یہ بھی پڑھیں:
      Mahira Khan On Ageism:لوگ اب بھی عمردراز ایکٹرس کو لیڈ رول میں دیکھنا چاہتے ہیں: ماہرہ خان

      غور طلب ہے کہ سال 2021 میں انہوں نے ایم ایکس پلیئر(MX Player) پر ویب سیریز 'اندوری عشق'(Indori Ishq) میں بھی اپنی آواز دی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ گجراتی فلم 'سونو تنے مارا پر بھروسو نائی کے'(Sonu Tane Mara Par Bharoso nai ke) میں بھی انہوں نے اسی نام سے ایک قوالی گانا گایا ہے جو گجراتی زبان کا پہلا قوالی گانا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: