Sana Khan:بالی ووڈ کو الوداع کہنے کے بعد پہلے سے بھی زیادہ مشہور ہوچکی ہیں ثنا خان
ثنا خان (Sana Khan) نےتازہ انٹرویو میں کہہ دی یہ بڑی بات۔
Sana Khan: ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے ثنا خان نے بالی ووڈ میں کام کرنے کو اپنی غلطی بتایا، اور اس لئے ہی انہوں نے اپنی غلطی سے توبہ کرتے ہوئے اس دنیا کو چھوڑدیا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ غلط کرتے ہیں تو آپ کو توبہ کرلینا چاہیے۔
Sana Khan:بالی ووڈ انڈسٹری میں کچھ ایسے ستارے بھی آئے جنہوں نے اپنی اداکاری سے سب کو اپنا دیوانہ بنایا اور خوب پہچان بھی بنائی۔ لیکن مذہب کے لئے بالی ووڈ کی جگمگاتی دنیا کو الوداع کہنے والی اداکارہ 'ثناء خان' آج کہاں ہیں؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ اب کیا کر رہی ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
بالی ووڈ چھوڑنے کے بعد ثنا خان نے مفتی انس سے شادی کرلی۔ ساتھ ہی دونوں خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ حال ہی میں، یہ جوڑہ سری نگر میں منعقدہ ایک نمائش میں ایک ساتھ نظر آیا، جہاں ثنا نے فلمی دنیا کو الوداع کہنے کے بعد اپنی زندگی کے بارے میں بات کی۔
ثنا نے کہی یہ بات
بتادیں کہ اس دوران ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے ثنا خان نے بالی ووڈ میں کام کرنے کو اپنی غلطی بتایا، اور اس لئے ہی انہوں نے اپنی غلطی سے توبہ کرتے ہوئے اس دنیا کو چھوڑدیا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ غلط کرتے ہیں تو آپ کو توبہ کرلینا چاہیے۔
آگے ثنا کہتی ہیں کہ میرے لیے اچانک اُس دنیا کو چھوڑنا آسان نہیں تھا، لیکن اللہ نے مجھے ہدایت دی، اور آج میں پہلے سے بہتر زندگی جی رہی ہوں۔ ساتھ ہی اب میں اس وقت سے زیادہ پاپولر بھی ہوں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔